قومی کھلاڑیوں کو متحرک رکھنے کے لئے پی سی بی نے کیا بڑا فیصلہ

0
37

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی کھلاڑیوں کو متحرک رکھنے کے لئے پی سی بی نے بڑا فیصلہ کیا ہے

پی سی بی نے قومی اور صوبائی سینٹرل کنٹریکٹب کھلاڑیوں کے ویڈیو لنک کے ذریعے فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے، صوبائی اور قومی ٹیموں میں شامل کھلاڑیوں کے ٹیسٹ 20 اپریل سے ہوں گے

چیف سلیکٹر اور ہیڈکوچ مصباح الحق کی طرف سے تمام صوبائی اور قومی سینٹرل کنٹریکٹ کھلاڑیوں کو پلان وٹس ایپ کردیا گیا ،فزیکل فٹنس ٹیسٹ سال کی پانچویں فٹنس ٹیسٹنگ ہے ،یویو ٹیسٹ کا معیار 18 رکھا گیا ہے

لاننگ رننگ ، جم اور سکن فولڈ ٹیسٹ فزیکل فٹنس ٹیسٹ بیٹری میں شامل نہیں کئے گئے ،یہ فزیکل فٹنس ٹیسٹ کھلاڑیوں کی سینٹرل کنٹریکٹ کا حصہ ہیں ،جون کے پہلے ہفتے میں کھلاڑیوں کے دوبارہ فٹنس ٹیسٹ ہوں گے ،جون میں حالات نارمل ہونے پر جم ، لاننگ رننگ اور سکن فولڈ بھی فزیکل فٹنس ٹیسٹ کا حصہ ہوں گے

Leave a reply