قومی مفادات کو ترجیحات میں شامل نہ کرنا بے حمیتی ہے جس کا تدارک ضروری ہے ، رحمت ہی رحمت افطار ٹرانسمیشن

0
24

قومی مفادات کو ترجیحات میں شامل نہ کرنا بے حمیتی ہے جس کا تدارک ضروری ہے ، رحمت ہی رحمت افطار ٹرانسمیشن

باغی ٹی وی :رحمت ہی رحمت افطار ٹرانسمیشن میں آج جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما لیاقت بلوچ نے کہا کہ ہماری قیادت ملک اور وطن کے لیے ایسے فیصلے کرنے سے قاصر ہے جس سے اس کی سالمیت اور خودمختاری مضبوط ہو. لیکن بد قسمتی سے ہمارے حکمران ان کو ترجیحات میں شامل ہی نہیں‌کرتے . انہوں نے کہا کہ بھارت کا خطے میں اثرو رسوخ بڑھتا رہا ہے . اور وہ بنگلہ دیش میں اسلام پسندوں کو اپنی کٹھ پتلی حکومت کے ہاتھوں سزا دلوا رہا ہے جنہوں نے متحدہ پاکستان کے وقت اپنے وطن کے لیے قربانیاں دی تھیں.
انہوں نے کہا کہ جب بنگلہ دیش بنا تو اس وقت پاکستان کے وزیر اعظم ذولفقار علی بھٹو، بھارت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی اور شیخ مجیب الرحمان کے درمیان یہ معاہدہ ہوا تھا کہ وہ ایک دوسرے پر مقدمہ نہیں‌ چلائیں‌ گے اس بات کو یہاں ہی ختم کردیں‌گے.. آج بنگلہ دیشن میں‌ جماعت اسلامی کے قائدین پر مقدمے چلا کر انہیں‌ پھانسیاں دی جارہی ہیں. ان کو صرف پاکستانیت کی سزا دی جا رہی ہے . اس سلسلے میں پاکستان کے حکمرانوں کا حال بھی قابل افسوس ہے کہ وہ بنگلہ دیشی حکومت کو اس کام سے روکے اور اس معاہدے کی پاسداری پر زور دے کہ جماعت اسلامی کے لوگوں پر ایسی معاندانہ اقدام نہ کرے. لیکن ہمارے حکمران بس اپنی ہی لگن میں‌لگے ہیں.
انہوں نے کہا کہ اس وقت افغانستان ، کشمیر، بھارت کا جارحانہ رویہ ، بنگلہ دیش میں بھارتی اثرو رسوخ سب ایسے مسئلے ہیں جن کو ہماری لیڈر لشپ نے ماضی کی طرح ہنڈل نہیں کیا . اس کی وجہ یہ ہے کہ دور رس معاملہ فہمی نہیں ہے . ہمارے پالیساں قومی ترجیحات کے مطابق نہیں ہیں. انہوں نے کہا کہ کہیں نااہلی ہے کہیں ، کہیں‌ اپروچ نہیں ہے ،کہیں تیاری نہیں ہے اور کہیں پھر ایمان اور توکل کی کمی ہے جس وجہ سے ایسے اقدام اٹھاتے وقت پاؤں ڈگمگا جاتے ہیں.
لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ جہاں عہدے عزیز ہو جائیں، جہاں مال عزیز ہو جائے جہاں اقتدار کو بچانا عزیز ہو جائے اور لوٹی لوئی دولت کو تحفظ دینا عزیز ہو جائے وہاں‌ ایسے فیصلے نہیں‌لیے جاسکتے . سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے ایک سوال کیا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے پر تو سمجھ آتی ہے کہ پاکستان کا ویزہ کینسل ہو جائے گی، لیکن پاکستان میں کیا مسئلہ ہے . اس کے جواب میں‌کہا کہ صرف بے حمیتی ہے کہ پاکستنان کے قومی مفادات کو ترحیح نہیں‌ دی جاتی .

Leave a reply