قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں‌ پر عملدرآمد،5 ایئر پورٹ سے بین الاقوامی پروازیں منسوخ

0
24

قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں‌ پر عملدرآمد،5 ایئر پورٹ سے بین الاقوامی پروازیں منسوخ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے کے بعد پاکستان سے لاہور ،اسلام آباد، کراچی کے علاوہ تمام ایئر پورٹ سے انٹرنیشنل پروازوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملکی و غیر ملکی ایئرلائنز کو ناٹم کے ذریعے آگاہ کردیا گیا،تین بڑے انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر بین الاقوامی پرزواں کی آمد اور اڑان کی اجازت ہوگی،اسلام آباد، لاہور اور کراچی ایئرپورٹ سے انٹرنیشنل فلائیٹس آپریٹ ہو سکیں گی،دیگر ایئرپورٹس پر اندرون ملک کے لیے پروازیں معمول کے مطابق آپریٹ ہوں گی

دوسری جانب فیصلوں پر عملدرآمد کرتے ہوئے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا گیا، سیالکوٹ ایئرپورٹ 14 سے 31 مارچ تک بندرہےگا، ایئرپورٹ پر صرف ڈومیسٹک پروازیں جاری رہیں گی

وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں لاکھوں افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور زیر علاج ہیں جبکہ ہزاروں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، اس لئے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملک کے آٹھ بین الاقوامی ایئرپورٹس میں سے تین ایئرپورٹس پر بین الاقوامی پروازوں کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ باقی پانچ ایئرپورٹس بین الاقوامی فضائی سروس کے لئے بند رہیں گے۔

علاوہ ازیں کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر پی آئی اے کی لاہور سے 12 پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں، پی آئی اے کی پروازیں مسافروں کی کمی اور خلیجی ممالک کی پابندی کے باعث منسوخ ہوئیں۔ پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق منسوخ ہونے والی پروازوں میں اندرون اور بیرون ملک کی پروازیں شامل تھیں۔ نجی ٹی وی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی اور نجی ایئر لائنز کی نو پروازیں تاخیر ہیں جبکہ 7 کا شیڈول متاثر ہوا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سےمتعلق وزارت صحت وریگولیشن کی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے

رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ 3 افراد مکمل صحتیاب ہو گئے ہیں،صحتیاب ہونے والے تینوں افراد کو اسپتال سے فارغ کر دیا گیا،ملک میں کورونا وائرس کےابتک کل 28 کیسز رپورٹ ہوئے،ملک بھرسےکوروناوائرس کے شبے میں 609 تشخیصی نمونے لیے گئے،

کرونا کا خدشہ، چکن کی قیمت دس روپے فی کلو ہونے پر پولٹری مالکان نے 6 ہزار مرغیوں کو زندہ دفنا دیا

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

رپورٹ کے مطابق کوروناوائرس سے متاثرہ سب سے زیادہ کیسزسندھ میں رپورٹ ہوئے،سندھ 13،بلوچستان6 اوراسلام آباد میں 3 کیسز رپورٹ ہوئے،گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے3 کیسزرپورٹ ہوئے،کوروناوائرس کےعلاج سےمکمل صحتیاب تینوں افراد کا تعلق سندھ سے ہے،کورونا وائرس سے متاثرہ تمام مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، کورونا وائرس سے متاثرہ کسی بھی مریض کی موت واقعہ نہیں ہوئی،گزشتہ 34 گھنٹے کےدوران ابتک 78 نمونے کروناوائرس کی تشخیص کے لیے بھجوائے گئے

Leave a reply