قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس طلب

0
35
parliment

قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس طلب کر لیا گیا

اجلاس 21 جون کو قومی اسمبلی ہال میں ہوگا قومی اسمبلی کا ایوان نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کیلئے مختص کرنے کی تحریک منظور کر لی گئی تحریک وزیر پارلیمانی امور مرتضی ٰجاوید عباسی نے پیش کی ،اجلاس میں عسکری قیادت قومی سلامتی سے متعلق امور پر سیاسی قیادت کو بریفنگ دے گی مولانا فضل الرحمان سمیت اہم شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا ہے ایف اے ٹی ایف افغانستان کی صورتحال پر عسکری قیادت بریفنگ دے گی

اجلاس کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، اجلاس میں مولانا فضل الرحمان بڑے عرصے بعد شریک ہوں گے،

قبل ازیں آج قومی اسمبلی اجلاس میں بجٹ پر بحث کی گئی، بجٹ کے علاوہ قومی اسمبلی میں سابق سپیکر قومی اسمبلی ، ن لیگ کے رہنما ایاز صادق تحریک انصاف کے چیئرمین، سابق وزیراعظم عمران خان پر خوب گرجےہیں، ایاز صادق کا کہنا تھا کہ صدر نے احتساب ایکٹ بغیر دستخط واپس بھیج دیا ہے،صدر عارف علوی کے اس اقدام کو اچھی نظر سے دیکھا نہیں جاسکتا، الیکشن ترامیمی بل بھی صدر نے بغیر دستخط واپس بھیج دیا، الیکشن کمیشن اور تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے الیکشن بل تیار کیا گیا موجودہ چیف الیکشن کمشنر بھی عمران خان نے لگایا تھا، عمران خان نے اپنے ذاتی مفاد کیلئے آئین کو داؤ پر لگایا،عمران خان اداروں کو دباؤ میں لانا چاہتے ہیں عمران خان کی مرضی سے ملک نہیں چل سکتا،صدر مملکت کسی ایک پارٹی کے صدر نہیں ہیں، صدر مملکت کو ایک پارٹی سے ڈکٹیشن نہیں لینی چاہیے اپنی کرسی کی خاطر عمران خان نے پارلیمان کی دھجیاں بکھیریں،صدر نے پہلی مرتبہ بھی الیکشن بل واپس بھیجا، دوبارہ پھر ایسا کیا، یہ ہماری کنپٹی پر پستول رکھ کر الیکشن نہیں چھین سکتے،کل قومی اسمبلی سیکریٹریٹ یہ ایکٹ نوٹیفائی کردے گا،صدر عارف علوی کا طریقہ کار درست نہیں، یہ آئین پاکستان سے اس طرح کھیلنے کی کوشش نہ کریں، اسپیکر عمران خان کی پاکستان ٹوٹنے ،فوج کے حوالے سے بات پر کارروائی کیلئے خط لکھیں،جس پر اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ایاز صادق صاحب اب آئینی طریقہ یہی ہے جو آپ بتا رہے ہیں،

لانگ مارچ، عمران خان سمیت تحریک انصاف کے رہنماؤں پر مقدمہ درج

کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے

لانگ مارچ میں فیاض الحسن چوہان کتنے بندے لے کر نکلے،ویڈیو وائرل

Leave a reply