قومی ٹیم بھارت پہنچ گئی،

0
9

قومی کرکٹ ٹیم کا طیارہ حیدرآباد دکن کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کرگیا ہے، پاکستانی ٹیم دبئی سے حیدرآباد دکن پہنچی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان ٹیم کی آمد کے موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، 20 سے زائد سکیورٹی کی گاڑیاں ائیرپورٹ پر موجود ہیں جبکہ مختلف چینل سے پاکستان ٹیم کی بھارت پہنچنے کی لائیو کوریج بھی کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم کو سخت سکیورٹی میں ائیرپورٹ سے ہوٹل لےجایا جائے گا،۔حیدرآباد دکن میں پاکستانی شائقین بھی موجود شائقین کرکٹ بابراعظم اور شاہین آفریدی سمیت قومی کرکٹرز کے مداح نکلے حیدر آباد ایئرپورٹ پر پاکستانی جھنڈا بھی نظر آیا پاکستانی ٹیم 7 سال بعد حیدرآباد دکن پہنچی قومی کرکٹ ٹیم ایک روز آرام کے بعد ٹریننگ سیشن میں اِن ایکشن ہو گی قومی ٹیم اپنا پہلا وارم اپ میچ 29 ستمبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر حیدرآباد میں ہی اسکواڈ کو جوائن کریں گے قومی کرکٹ ٹیم براستہ دبئی حیدرآباد دکن پہنچی ہے

یاد رہے کہ کرکٹ کے عالمی مقابلے کا آغاز 5 اکتوبر سے بھارت میں ہونے جا رہا ہے، اس سے قبل ٹیمیں بھارت پہنچنا شروع ہو گئی ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم 6 اکتوبر کو نیدر لینڈ کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔

 

Leave a reply