قومی ترانے کی ری ریکارڈنگ کا حکومت نے کیا فیصلہ، فواد چودھری نے امریکی اڈوں بارے بھی بتا دیا

0
34

قومی ترانے کی ری ریکارڈنگ کا حکومت نے کیا فیصلہ، فواد چودھری نے امریکی اڈوں بارے بھی بتا دیا
وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کابینہ اجلاس سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی نژاد کینیڈین خاندان کے افراد کو بہیمانہ طریقے سے قتل کیا گیا

وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ جو مسلمان ملکوں کو انتہا پسندی کا طعنہ دیتے تھے وہ اپنے اندر جھانکیں وزیراعظم عمران خان اسلاموفوبیا پر دنیا کی توجہ دلا چکے ہیں اسلاموفوبیا مغربی معاشرے میں سرایت کر چکا ہے مغرب میں بڑھتے اسلاموفوبیا کے تدارک کیلئے اقدامات کیے جائیں انتخابی اصلاحات کا بل قومی اسمبلی میں ہے انتخابی اصلاحات کے معاملے پر اپوزیشن کی تجاویز کا انتظار ہے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کیلئے مسلم لیگ ن سنجیدہ نہیں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ دینے کی مسلم لیگ ن کے موقف کی مذمت کرتے ہیں اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات زر کی وجہ سے ملک معاشی طور پر مستحکم ہو رہا ہے 500الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا آرڈر دینے جا رہے ہیں پریس کلبز اور بار کونسلز کے انتخابات کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ کی سہولت فراہم کرینگے وزیر قانون نے فوجداری قوانین میں اصلاحات کے حوالے سے وزیراعظم کو بریف کیا احساس دنیا کا تیسرا بڑا پروگرام ہے ایک کروڑ 70لاکھ افراد احساس پروگرام سے مستفید ہو رہے ہیں احساس پروگرام کو مزید موثر بنانے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں حکومتی کوششوں سے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن خسارے سے باہر آ گیا ہے

موجودہ حکومت نے 60سے زائد اداروں کے سربراہ تعینات کیے حکومت نے تمام تعیناتیاں میرٹ پر کی ہیں طارق ملک کو نادرا کا چیئرمین تعینات کیا گیا ہے قومی ترانے کی ری ریکارڈنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے پاکستان کے اندر امریکی اڈوں کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تمام اڈے پاکستان کے اپنے استعمال میں ہیں تریلوے کے نظام کو بہتر کرنا انتہائی ضروری ہے ریلوے نظام کو بہتر کرنے کیلئے وقت درکار ہے ماضی کی حکومتوں نے ملکی اداروں کو دیمک کی طرح تباہ و برباد کیا ریلوے کیلئے ایم ایل ون کا منصوبہ اہم ہے ایم ایل ون منصوبہ مکمل ہونے پر ریلوے نظام بہتر ہو پائے گا پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن بچوں کی طرح آپس میں لڑ رہے ہیں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کیساتھ انتخابی اصلاحات پر بات کرنا چاہتے ہیں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی سیاست بکھرتی جا رہی ہے سندھ کے لوگ پیپلز پارٹی کی طرز سیاست سے تنگ ہیں دونوں جماعتوں کو اپنے طرز سیاست پر نظرثانی کرنا چاہیے

Leave a reply