قومی ایئرلائن کا اہم ذمہ دار افسر گرفتار

0
24

قومی ایئرلائن کا اہم ذمہ دار افسر گرفتار

باغی ٹی وی : قومی ایئرلائن ڈائریکٹر انجینرنگ مقصود احمد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

گرفتاری ایئرلائن میں سوا ارب روپے کے اسکینڈل کی کڑی ہے، ایف آئی اے کے مطابق ملزم کیخلاف کارپوریٹ کرائم سرکل نے مقدمہ بھی درج کرلیا۔

سینئر اینکر پرسن اور صحافی مبشر لقمان نے ایک سال پہلے ہی اپنی تحقیقی رپورٹ میں اس سلسلے کے سارے کرداروں کو بے نقاب کردیا تھا ، جس میں بتایا تھا کہ حویلیاں طیارے کے کریش کے پیچھے بھی انہیں کی ٹیم کی نالائقی اور غلفت تھی سارے کرداروں کا سرغنہ یہی تھا.
ایک سال پہلے دی گئی مبشر لقمان کی خبر آج من و عن سچ ثابت ہوئی اور ایکشن لیا گیا .

اسکینڈل بی کلاس بہتر بنانے کیلئے غیرقانونی معاہدوں کا ہے،اس معاہدے سے قومی خزانے کو سوا دو روپے کا نقصان پہنچا۔ترجمان نے بتایا کہ آڈٹ پیرا کےتحت غیر ملکی کمپنیوں سےغیرقانونی معاہدےکئےگئےتھے، ‏کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے معاملے پر تحقیقات کا آغاز کیا اور ٹھوس شواہد کے بعد سابقہ ‏ڈائریکٹر انجینئرنگ مقصوداحمد کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مقدمے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں ‏جاری ہے۔

Leave a reply