قائداعظم ٹرافی کا پیر سے دوبارہ آغاز
اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے کامیاب انعقاد کے بعد قائداعظم ٹرافی کے دوسرے مرحلے کا آغاز پیر سے ہوگا ، جہاں پانچویں راؤنڈ کے میچز 28 اکتوبر سے کوئٹہ ، فیصل آباد اور سیالکوٹ میں کھیلے جائیں گے
پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی اور بین الاقوامی کرکٹ میں ربط برقرار رکھنے کیلئے قائداعظم ٹرافی کو دو مرحلوں میں تقسیم کیا، پہلے مرحلے کے 4 راؤنڈز مکمل ہونے کے بعد قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کی آسٹریلیا روانگی سے قبل نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا انعقاد کیا گیا، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز نومبر کے پہلے ہفتے میں کھیلی جائے گی ،
اسی طرح پاکستان کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سلسلے میں آسٹریلیا کیخلاف 2 میچوں کی سیریز کھیلنی ہے، نومبر کے وسط میں شروع ہونے والی سیریز میں شامل قومی ٹیسٹ کرکٹرز قائداعظم ٹرافی کے پانچویں راؤنڈ میں شرکت کے بعد برسبین روانہ ہو ں گے ، سیریز سے قبل قومی ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کرکٹرز پیر سے شروع ہونے والے راؤنڈ کی صورت میں آخری بار قائداعظم ٹرافی میں شرکت کرین گے،
مزید پڑھیں
بھارت نے پاکستان کو بڑے مارجن سے شکست دے دی