ورلڈ ہیڈر ایڈ

قائداعظم ٹرافی کے پہلے راؤنڈ میں بلے بازوں کی شاندار کارکردگی، تمام میچز بے نتيجہ رہے

قائداعظم ٹرافی کے پہلے راؤنڈ کے تمام ميچيزبلے بازوں کي شاندار کھيل کي بدولت بے نتيجہ رہے،

ايبٹ آباد ميں ہونے والے ميچ ميں فالو آن کا شکار ہونے والی ناردرن کرکٹ ٹیم آصف علی اور محمد نواز کی سنچریوں کی بدولت خیبرپختوانخوا کے خلاف میچ ڈرا کرنے میں کامیاب ہوگئی، آصف علی نے 114 رنزاور محمد نواز نے 100، عمر امین نے 80 اور روحیل نذیر نے 46 رنز بنائے، اس سے قبل خیبرپختوانخوا نے 136.4 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 526 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کردی تھی،
سنٹرل پنجاب اور سدرن پنجاب کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا، میچ کے اختتام تک سدرن پنجاب نے دوسری اننگز میں 30 اوورز میں 107 رنز بنائے اور اس کا ایک کھلاڑی آؤٹ ہوا تھا، سمیع اسلم 50 اور عمر صدیق 18 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے،

سدرن پنجاب کی جانب سے آؤٹ ہونے والے واحد بلے باز کپتان شان مسعود تھے جو 32 رنز بنا کر ظفر گوہر کا شکار بنے، اس سے قبل سنٹرل پنجاب نے میچ کے آخری روز 348 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ سے اننگز کا آغاز کیا تو محمد سعد 41 اور فہیم اشرف 30 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے، محمد سعد 70 اور فہیم اشرف 56 رنز بناکر آؤٹ ہوئےتاہم پوری ٹیم 473 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں کھیلا گیا میچ بھی بے نیتجہ رہا۔ سندھ کی جانب سے اسکور کیے گئے 473 رنز کے جواب میں بلوچستان کرکٹ ٹیم نے 173 اوورز میں 355 رنز بنائے اور اس کے 9 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھےکہ میچ کے لیے مقررہ وقت ختم ہوگیا، امام الحق 152 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، سندھ کی جانب سے کاشف بھٹی اور اسد شفیق نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، سندھ نے اپني پہلي اننگز473 رنزبنا کر ڈکلیئر کردی،

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.