رواں ماہ انتقال کرنے والی آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کی قبر کی تصویر منظر عام پر آ گئی ہے، تاہم سرکاری سطح پر تاحال ملکہ الزبتھ دوم کی قبر کی کوئی تصویر جاری نہیں کی گئی ہے۔
باغی ٹی وی : ملکہ الزبتھ کی قبر پر سیاہ رنگ کا کتبہ نصب کیا گیا ہے۔ اس کتبے پر ملکہ الزبتھ دوم اور ان کے آنجہانی شوہرشہزادہ فلپ کا نام، تاریخ پیدائش اور تاریخ وفات درج ہے۔
ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات کے وقت ان کے جنازے کو کندھا دینے والے آٹھ افسران کون…
NEW: The first image of the ledger stone in the King George VI Memorial Chapel with Queen Elizabeth II's name inscribed has emerged. pic.twitter.com/hOoqSogfrv
— Royal Circular (@Royal_Circular) September 23, 2022
سیاہ پتھر کے صلیب پر لکھی گئی سنہری حروف کی تحریر میں ملکہ الزبتھ دوم، کے والد بادشاہ جارج ششم اور ان کی والدہ کے نام بھی تاریخ پیدائش اور وفات کے ساتھ کندہ ہیں۔ ملکہ الزبتھ کی قبر کے قریب پھول رکھے گئے ہیں۔
ملکہ برطانیہ کی تدفین سے قبل لندن میں کینیڈین وزیراعظم کےگانے سے سوشل میڈیا پر…
واضح رہے کہ7 دہائیوں تک برطانیہ پر حکمرانی کرنے والی ملکہ برطانیہ 1926 میں پیدا ہوئیں اور رواں ماہ 8 ستمبر کو انتقال کر گئی تھیں، ان کے انتقال کے بعد ان کے بڑے بیٹے چارلس کو برطانیہ کا نیا بادشاہ مقرر کیا گیا ہےان کی آخری رسومات کے بعد انہیں 19 ستمبر کو کنگ جارج ششم میموریل چیپل میں دفن کیا گیا تھا۔