ملکہ الزبتھ کی میت لیجانے والے طیارے کی ٹریکنگ کا نیا ریکارڈ

0
36

لندن: برطانیہ کی آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کی میت لے جانے والے رائل ائیر فورس کے خصوصی طیارے کی ٹریکنگ نے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

باغی ٹی وی: غیرملکی میڈیا کے مطابق اسکاٹ لینڈ کے دارالحکومت ایڈن برگ سے ملکہ برطانیہ کی میت لندن لانے والے رائل ائیرفورس کے طیارے کی ایک گھنٹے اور 12 منٹ کی پرواز کو 50 لاکھ سے زائد افراد نے ٹریک کیا۔

ملکہ الزبتھ کا انتہائی خفیہ خط جو 2085 میں کھولاجائے گا، کس کے نام ہے پیغام؟

طیاروں کی پرواز کا ریکارڈ رکھنے والی ویب سائٹس کے مطابق 2 لاکھ 96 ہزار سے زائد افراد نے طیارے کو یو ٹیوب جبکہ تقریبا 48 لاکھ نے فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹس اور ایپ پر ملکہ الزبتھ دوم کی میت لے جانے والے طیارے کی ٹریکنگ کی۔

خصوصی طیارے کے نارتھولٹ پر لینڈ کرنے کے بعد ملکہ الزبتھ کی میت کو بکنگھم پیلس پہنچا دیا گیا ہے کنگھم پیلس پہنچنے پر ملکہ کے بچوں اور پوتے پوتیوں نے تابوت کا استقبال کیا۔

بکنگھم پیلس کے اطراف ہزاروں افراد ملکہ کے تابوت کو دیکھنے کے لیے جمع ہوئے۔ شہریوں نے تابوت پر پھول نچھاور کر کے ملکہ سے عقیدت کا اظہار کیا۔

ملکہ الزبتھ دوم کے آخری دیدار کے لیے عوام کا جم غفیر اُمڈ آیا

ملکہ کے تابوت والی گاڑی جہاں جہاں سےگزری اس کے اطراف ٹریفک رک گئی۔ ایڈنبرا ایئرپورٹ پر تابوت کو رائل رجمنٹ آف اسکاٹ لینڈ نے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔

ملکہ الزبتھ کے تابوت کو آج بکنگھم پیلس سے ویسٹ منسٹر ہال لے جایا جائے گا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ملکہ کے تابوت کا دیدار شام پانج بجے سے کیا جاسکے گا ۔ دیدار کیلئے لوگوں نے ابھی سے قطاریں لگانا شروع کردی ہیں، تابوت کو 4 روز تک یہیں رکھا جائے گا۔

برطانیہ پر سب سے طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والی ملکہ الزبتھ دوم چند روزقبل 96 برس کی عمر میں انتقال کرگئی تھیں ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات 19 ستمبر کو دن گیارہ بجے ہوں گی جس کے دوران شرکا ونڈزر کاسل تک ایک جلوس کی شکل میں پیدل جائیں گے ملکہ کو ونڈزر میں کنگ جارج ششم میموریل چیپل میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

ملکہ الزبتھ کا تابوت بکنگھم پیلس پہنچ گیا

Leave a reply