ملکہ برطانیہ نے کورونا کو شکست دے دی

0
28

لندن: ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم نے کورونا وائرس کو شکست دے دی-

باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 20 فروری کو ملکہ برطانیہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس پر 95 سالہ ملکہ نے خود کو شاہی محل میں قرنطینہ کرلیا تھا۔

ملکہ برطانیہ کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں

شاہی محل سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ ملکہ برطانیہ کو کورونا کے معمولی نوعیت کی علامتیں ہیں اور ماہر معالجین کی ایک ٹیم ہر وقت ملکہ برطانیہ کی نگہداشت کے لیے موجود ہے اس دوران ملکہ برطانیہ کے ساتھ طے شدہ اہم ملاقاتوں اور سرکاری تقریبات کو منسوخ کردیا گیا تھا۔ شاہی محل نے ملکہ برطانیہ کی صحت کے حوالے سے لمحہ بہ لمحہ اپ ڈیٹ سے بھی انکار کردیا تھا۔

تااہم اب شہزادہ چارلس کے مطابق دس دن قرنطینہ میں رہنے کے بعد ملکہ برطانیہ کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ کرایا گیا جو منفی آیا اور ان کی صحت بھی کافی بہتر ہے ملکہ برطانیہ نے معمول کی سرگرمیوں میں حصہ لینا شروع کردیا۔

کورونا وائرس چین کے شہر ووہان کی ایک مارکیٹ سے پھیلا ،تحقیق

واضح رہے کہ ملکہ برطانیہ ایلزبتھ دوم نے حال ہی میں ملک کے آئندہ بادشاہ اور ملکہ کے ناموں کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا تھا اور اس سے شاہی محل کے اگلے وارثوں کے بارے میں جاری چہ مہ گوئیوں کا بھی خاتمہ ہوگیا تھا۔

خیال رہے کہ اپنی صحت اور غذا کا نہایت خیال رکھنے والی ملکہ برطانیہ نے کورونا وبا کے ابتدا میں ہی خود کو شاہی قلعہ ونڈسر میں محدو کرلیا تھا اور اس دوران شاہی ریسیپی سے تیار کردہ اپنا ٹماٹو کیچپ اور براؤن ساس مارکیٹ میں متعارف کرایا تھا جس کی قیمت مارکیٹ میں پہلے سے دستیاب برانڈز سے کہیں زیادہ ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

Leave a reply