کوئٹہ دھماکے بارے شیخ رشید کے اہم انکشافات

0
21

کوئٹہ دھماکے بارے شیخ رشید کے اہم انکشافات

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کوئٹہ دھماکے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ کوئٹہ دھماکہ خود کش تھا ،5افراد جاں بحق ہوئے کوئٹہ دھماکے میں 60سے 80 سے کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال ہوا،چیف سیکریٹری سے فوری تحقیقات کا کہا ہے ،خود کش حملہ آورگاڑی میں بیٹھا رہا،3لاکھ سوشل میڈیااکاؤنٹس بھارت سے گزشتہ 10 روز میں کھلے،پاکستان کواندر سے غیر مستحکم کرنے کی غیرملکی کوششیں ہیں گوادر پاکستان کی ترقی کا مرکز اور چین ہمارا دوست ہے پاکستان کی معیشت ٹیک آف کررہی ہے بڑے شہروں میں موجود دشمن امن کو خراب کررہے ہیں ،تمام سیکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ کردیا ہے،چینی سفیر کئی دنوں سے وہاں ہیں اور محفوظ ہیں،

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ عظیم فوج اور ایجنسیاں ہماری طاقت ہے ٹی ٹی پی منظم ہو رہی ہے،امن و امان سے متعلق اہم قانون قومی اسمبلی میں لانا چاہتے ہیں،22اداروں کو سیکیورٹی ہائی الرٹ کی ہدایت جاری کردی،حملے کے 6زخمی اسپتال میں ہیں ،ایک کی حالت نازک ہے،فوج اور ایجنسیوں کی مدد سے دشمن پر قابو پالیں گے ،حملہ آور کی کوئی شناخت نہیں ہوئی ہے،اسلام آباد میں امن کی صورتحال کا بھی نوٹس لیتے ہیں،ابصار عالم کے کیس کے لیے دو دن کی مہلت دی ہے ،پاکستان آگے بڑھے گا ملک ترقی کرے گا،ایف سی کو کوئٹہ سے نہیں نکالیں گے دھماکے میں سی فور دھماکا خیز مواد استعمال ہوا ،

وزیراعظم نے کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزارت داخلہ کو معاملے کی ہر پہلو سے تفتیش اور تہہ تک پہنچنے کی ہدایت کر دی۔ ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق عمران خان رات گئے تک معاملات کی خود نگرانی کرتے رہے

چین نے کوئٹہ حملے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ جاں بحق افراد میں چینی وفد کا کوئی فرد شامل نہیں،ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ حملے کے وقت چینی وفد علاقے میں موجود ہی نہیں تھا،

دوسری جانب پاکستان میں غیرملکی سفیروں اور سفارتخانوں نے کوئٹہ دھماکے کی مذمت کی ہے ،ڈنمارک اور آذربائیجان کے سفیر وں نے دھماکے کی مذمت کی ہے،ڈنمارک سفیر کا کہنا تھا کہ کوئٹہ دھماکے کے متاثرین کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں،

قبل ازیں بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے سرینا ہوٹل کی پارکنگ میں ہونے والے دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا ہے، مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئیں ہیں .دوسری جانب ترجمان سی ٹی ڈی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گزشتہ روزہوٹل میں ہونیوالا دھماکا خودکش تھا، خودکش دھماکے کی مختلف پہلو سے تحقیقات جاری ہیں۔ دھماکے سے اموات کی تعداد 5 ہو چکی ہے

Leave a reply