کوئٹہ دھماکہ میں شہید ڈی ایس پی بہادر آفیسر تھے، وزیراعظم نے دیا بڑا حکم

0
20

کوئٹہ دھماکہ میں شہید ڈی ایس پی بہادر آفیسر تھے، وزیراعظم نے دیا بڑا حکم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں ہونے والے بزدلانہ دہشتگرد حملے کی فوری رپورٹ طلب کی ہے،

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں مسجد کے اندر نماز پڑھتے ہوئے لوگوں کونشانہ بنایا گیا، زخمیوں کوتمام طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کا کہا ہے،

https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1215874919910854657

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ شہید ڈی ایس پی امان اللہ بہادراورمثالی افسرتھے،

واضح رہے کہ کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاﺅن میں مسجد میں دھماکے سے ڈی ایس پی اور امام مسجد سمیت 14افراد شہید جبکہ 19افراد زخمی ہوگئے،پولیس کے مطابق جمعہ کی شام سیٹلائٹ ٹاﺅن کے علاقے غوث آباد کے مسجد کے اندر نماز مغرب کے وقت ایک زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی امان اللہ اور مسجد کے امام سمیت 14افراد شہید ہوگئے جبکہ 19زخمی ہوگئے۔

کوئٹہ دھماکہ میں شہید اور زخمی افراد کے نام جاری، صدر مملکت، نیول چیف، وزیر خارجہ کی مذمت

کوئٹہ دھماکہ ،آرمی چیف کی مذمت، مزید کیا کہا؟ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتا دیا

کوئٹہ دھماکے میں طالبان کی انتہائی اہم شخصیت کے مارے جانے کی اطلاعات

دھماکے میں شہید ہونے والوں کی شناخت ڈی ایس پی امان اللہ ،حافظ الرحمن،رفیع اللہ،اللہ محمد،حمد اللہ ،کاکا ،مطیع اللہ ،جہانگیر کے ناموں سے ہوئی ہیں جبکہ6افراد کے ناموں کی تاحال شناخت نہ ہوسکی ،دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی شناخت ،عظمت اللہ ،عبدالہادی ،معاذ اللہ،حکمت خان،شمس اللہ،انعام اللہ ،قدرت اللہ ،جنید ،مطیع اللہ ،ذاکراللہ ،مغفور اللہ ،مولوی محمد ،جمیل احمد ،عبداللہ ،عزیزاللہ،عبدالغفور ،عبداللہ جان ،اکبر خان ،سیف اللہ سے ہوئی ہے

Leave a reply