3 سال بعد بی ایم سی ہسپتال کوئٹہ میں کیتھ لیب فعال

محکمہ صحت بلوچستان نے چھ کروڑ روپے کی لاگت سے فلپس کمپنی کے تعاون سے مشین کو فعال بنایا ہے
quetta

3 سال بعد بی ایم سی ہسپتال کوٸٹہ میں کیتھ لیب کو فعال کیا

کوئٹہ ( آغا نیاز مگسی ) محکمہ صحت بلوچستان نے بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کوئٹہ میں عرصہ تین سال سے زائد غیر فعال کیتھ لیب کو عوام کے لئے مکمل طور پر فعال کر دیا ہے بی ایم سی ہسپتال کوئٹہ میں کیتھ لیب چھ کروڑ روپے کی خطیر رقم سے مرمت کے بعد عوام کے لیے اب مکمل طور پر فعال کرکے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر افضل زرکون نے باقاعدہ طور پر افتتاح کردیا ہے،افتتاحی تقریب میں ہیڈ آف کارڈیالوجی ڈاکٹر ہما نعیم ترین نے بتایا کہ عرصہ تین سال سے بی ایم سی ہسپتال میں تنصیب کیتھ لیب فنی خرابی کے باعث غیر فعال ہوگیا تھا، محکمہ صحت بلوچستان نے چھ کروڑ روپے کی لاگت سے فلپس کمپنی کے تعاون سے مشین کو فعال بنایا ہے اور اگلے تین سال تک مشین کی دیکھ بھال فلپس کمپنی سے ایگریمنٹ کیا گیا ہے اب بلوچستان کے عوام پانچ ہزار کے معمولی فیس ادا کرکے اینجو گرافی اور اینجو پلاسٹی کراسکیں گے، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر افضل زرکون نے کہا کہ صوبے کے سب سے بڑے ہسپتال میں کیتھ لیب کی سہولت کسی نعمت سے کم نہیں۔افتتاحی تقریب میں کارڈیالوجی ڈپارٹمنٹ کے ڈاکٹر عبدالباری، ڈاکٹر فرہان فیصل، ڈاکٹر قادر بخش بلوچ، نرسنگ سپرنٹنڈنٹ عنایت اللہ پانیزئی اور دیگر موجود تھے۔

Comments are closed.