کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس میں زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس میں زورداردھماکے کی آوازسنی گئی، دھماکے کی آواز سنائی دینے پر سیکورٹی حکام نےسرچ آپریشن شروع کر دیا، پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی، ریسکیو حکام کو بھی طلب کر لیا گیا.
سیکورٹی حکام مشرقی بائی پاس پہنچے تو معلوم ہوا کہ مشرقی بائی پاس کے قریب دہشت گردوں نے پولیس کو نشانہ بنایا ہے، موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد پھٹنے سے تین پولیس اہلکار زخمی ہو گئے، بارودی مواد پھٹنے سے دھماکا ہوا جسکی آواز دور دور تک سنائی گئی
سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کر دیا، زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا
رواں ماہ پانچ ستمبر کو بھی کوئٹہ میں دہشت گردی کی واردات ہوئی تھی، یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے کوئٹہ میں ہونے والے دھماکوں میں نجی ٹی وی کے رپورٹر اور کیمرہ مین سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے تھے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے علاقے خیزی چوک میں دھماکہ ہوا، پہلا دھماکہ سلنڈر دھماکہ تھا جس کی کوریج کے لئے میڈیا پہنچا تو موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد کا دھماکہ ہو گیا، دھماکوں کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری موقع پر پہنچ گئیں، سیکورٹی حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا. دھماکوں سے آٹھ افراد زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا.
دھماکوں سے دنیا ٹی وی کے رپورٹر ابرار احمد اور کیمرہ مین رحمت علی بھی زخمی ہو گئے، ابرار کی دونوں ٹانگیں فریکچر ہوئی تھی..
چار ستمبر کو مشرقی بائی پاس کے قریب سی ٹی ڈی نے سرچ آپریشن کیا تھا،
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران6دہشت گرد ہلاک ہوگئے،ہلاک دہشت گردوں میں خاتون خود کش بمبار بھی شامل تھی،کارروائی کےدوران ایک خودکش بمبارنے خود کو اڑا لیا، دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ وگولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا،سی ٹی ڈی اورحساس اداروں کا آپریشن 5گھنٹےتک جاری رہا .
کوئٹہ، خاتون سمیت دو مبینہ دہشت گرد ہلاک، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد
کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پرسی ٹی ڈی اورمبینہ دہشت گردوں کےدرمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ،سیکورٹی اداروں سی ٹی ڈی و دیگر کا مشترکہ سرچ آپریشن جاری تھا، آپریشن کے دوران خاتون سمیت 6 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے، دو دہشت گردوں نے گرفتاری کے ڈر سے خود کو دھماکے سے اڑا دیا، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں نے خود کش جیکٹس بھی پہن رکھی تھیں، دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا ہے
دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلےمیں3اہلکارزخمی ہوئے