کوئٹہ میں تاریخی یکجہتی کشمیرجلسہ، بھارت کی تمام سازشیں ہوئیں ناکام

0
33

بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بلوچ قوم نے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا تاریخی جلسہ کر کے مودی کے منہ پر تھپڑ رسید کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے، اس ضمن میں بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بھی بلوچ قوم نے ایک شاندار یکجہتی کشمیرجلسہ کا انعقاد کیا، جلسہ کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال تھے، جلسہ میں بلوچستان کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں، سماجی جماعتوں کے رہنماؤں و کارکنان نے شرکت کی ،جلسہ میں کوئٹہ سے تاجر برادری، وکلاء، علماء، طلبا سمیت تمام تر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا ثبوت دیا.

اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے جبکہ کوئٹہ شہر میں جلسہ گاہ اور ریلیوں کے راستوں پر پولیس اور ایف سی کے اہلکار سیکورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے تھے، جشن آزادی اور یکجہتی کشمیر ریلی کے حوالے سے بینرز، پوسٹرز، پمپلیٹس، قومی پرچم اور کشمیری پرچموں سے کوئٹہ شہر کو سجایا گیا تھا، سارا دن کوئٹہ کے مختلف علاقوں سے لوگ ریلی کی صورت میں جلسہ گاہ پہنچتے رہے، شرکاء نے پاکستانی اور کشمیری پرچم اٹھا رکھے تھے، جلسہ کے شرکاء کشمیریوں سے یکجہتی اور مودی کے خلاف نعرے بھی لگاتے رہے،

جلسہ گاہ میں پنڈال کے دائیں طرف پاکستان اور مقبوضہ کشمیر کے بڑے پرچم ایک ساتھ لگائے گئے تھے، جلسہ کے شرکاء کے لئے پنڈال میں کرسیاں لگائی گئی تھی، مقررین کے خطابات کے دوران شرکاء کشمیریوں‌ سے ہکجہتی کے لئے نعرے لگاتے رہے،

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ہونے والے یکجہتی کشمیر جلسہ کی کوریج کے لئے انٹرنیشنل میڈیا کے نمائندگان کی بڑی تعداد موجود ہے،کوئٹہ میں ہونے والے تاریخی جلسہ نے یہ پیغام دیا کہ بھارت کی بلوچستان کے خلاف سازشیں کسی صورت کامیاب نہیں ہوں گی، بلوچستان ہے تو پاکستان ہے اور اہل بلوچ پاکستان کی شہہ رگ کشمیر کو بچانے کے لئے متحد و بیدار ہیں،.

مقررین نے اپنے خطابات کے دوران کہا کہ کشمیر کے مسلمان اکیلے نہیں ، بلوچستان کے ہزاروں افراد ان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔ کشمیر میں مظلوم مسلمانوں بہت ظلم ہو رہا ہے۔ بلوچستان کے لوگوں کے دلوں میں کشمیریوں کا درد موجود ہے .

Leave a reply