
کوئٹہ پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وزیرعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کرلیا۔
باغی ٹی وی: 18 مارچ کو حسان خان نیازی کے خلاف تھانہ ائیر پورٹ کوئٹہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، انہیں کل ایک دن کے راہداری ریمانڈ پر کوئٹہ پولیس کے حوالے کیا گیا جہاں پولیس انہیں اسلام آباد سے کوئٹہ لائی جہاں جوڈیشل مجسٹریٹ نے حسان نیازی کی ایک لاکھ روپے کےضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی تھی جس کے بعد پولیس سخت سکیورٹی میں حسان نیازی کو لے کر روانہ ہوگئی۔
حسان نیازی کی درخواست ضمانت پر آیا فیصلہ
تاہم اب اب حسان نیازی کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کرلیا گیا ہے پولیس حکام کے مطابق حسان نیازی کو جیل سے صدر تھانہ منتقل کر دیا گیا ہے۔