کوئٹہ:طلبا کے اغوا کے خلاف بلوچستان یونیورسٹی کے باہراحتجاج

0
21

کوئٹہ:کوئٹہ:طلبا کے اغوا کے خلاف بلوچستان یونیورسٹی کے باہراحتجاج ،اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں 2طلباء کے اغواء کیخلاف بلوچستان یونیورسٹی کے مین گیٹ کو آمد رفت کیلئے بند کردیا گیا ہے اور احتجاجی جاری ہے

باغی ٹی وی کوکوئٹہ سے ملنےوالی اطلاعات میں بتایا گیا ہےکہ 5 نومبر کو بلوچستان یونیورسٹی کے 2 طلباء لاپتہ ہوگئے تھے

دوسری طرف ذرائع کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے بلوچستان یونیورسٹی کے مین گیٹ کو طلباء تنظیموں نے بند کردیا .ادھر یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کے طور پر طلباء نے بلوچستان یونیورسٹی میں جاری پیپرز کا بھی بائیکارٹ کردیا

یہ بھی بتایا جارہا ہےکہ طلبا تنظیمون نے کہا ہے کہ جب تک طلباء کو منظرعام پر نہیں لایا جاتا احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ کوئٹہ میں بلوچستان یونیورسٹی کی طلبا تنظیموں نے کہاہے کہ طلباء کی بازیابی تک جاری پیپرز کا بھی بائیکارٹ کیا جائے گا

یاد رہے کہ چند دن پہلے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر بلوچستان یونیورسٹی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 17 زخمی ہو گئے تھے۔

بلوچستان یونیورسٹی کے گیٹ پر ڈیوٹی پر مامور پولیس ٹرک کو موٹر سائیکل میں نصب دھماکا خیز مواد سے نشانہ بنایا گیا تھا۔

ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی تھی اور واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لانے کا اعلان کیا گیا تھا ۔

صوبائی وزیر داخلہ ضیا لانگوکا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اہلکار یونیورسٹی کے سامنے احتجاج پر بیٹھے طلبا کی سیکیورٹی پر مامور تھے۔

انہوں نے کہا کہ حملہ آور طلبا کو نشانہ بنانا چاہتے تھے اور سیکیورٹی سخت ہونے کی وجہ سے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ شرپسند طلبا کو نشانہ بناکر افراتفری پھیلانا چاہ رہے تھے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کوئٹہ میں سریاب روڑ پر ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی پولیس بلوچستان سے دھماکے کی رپورٹ طلب کر لی تھی، لیکن ابھی تک کوئی پیش رفت نظر نہیں‌ آئی ۔

انہوں نے دھماکے میں شہید پولیس اہلکار کے لواحقین سے اظہار ہمدردی اور زخمیوں کی صحتیابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومت کو تمام وسائل اور معاونت فراہم کرے گی۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گردوں کو بلوچستان کا امن تباہ نہیں کرنے دیں گے۔

Leave a reply