کوئٹہ میں کوئلے کی کان میں دھماکہ
کوئٹہ میں کوئلے کی کان میں دھماکہ
باغی ٹی وی : کوئٹہ میں کوئلے کی کان میں دھماکہ سے کم سے کم 7 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔
باغی ٹی وی :چیف انسپکٹر مائنز شفقت فیاض کے مطابق دھماکہ کوئلے کی کان میں گیس بھرنے کے باعث ہوا۔ حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
چیف انسپکٹر مائنز کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئی ہیں۔ حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں .دوسری جانب جنرل سیکریٹری مائنز اینڈ لیبر سلطان خان نے الزام لگایا ہے کہ جمعہ کے دن چھٹی ہونے کے باوجود کان کنوں کو کام پر بھیجا گیا۔
ذرائع کے مطابق جمعہ کی چھٹی ہونے کے باوجود کان کنوں کو کوئلہ نکالنے کیلئے بھیجا گیا۔ کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھر جانے سے دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں کان منہدم ہوگئی۔
دھماکے سے کان میں موجود 7 کان کن جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔ کئی گھنٹوں کی امدادی کارروائیوں کے بعد کان کنوں کی لاشیں نکالی کر آبائی علاقوں کو روانہ کر دیا گیا ہے۔
جاں بحق کان کنوں میں 4 کا تعلق ہزارہ برادری اور تین کا ڈیگاری سے بتایا جاتا ہے۔