قرآن مجید کی لازمی تعلیم کے قواعد سمیت متعدد فیصلوں کی منظوری
صوبائی وزیر پارلیمانی امور، تحفظ ماحول و کوآپریٹوز محمد بشارت راجہ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے امور قانون سازی کے اجلاس میں سکولوں میں قرآن مجید کی لازمی تعلیم کے قواعد 2021 سمیت متعدد فیصلوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔ صوبائی وزیر قانون خرم شہزاد ورک، وزیر سماجی بہبود غضنفر عباس چھینہ اور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو زاہد اختر زمان سمیت دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ چیئرمین کمیٹی محمد بشارت نے کہا کہ وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کی ہدایت پر سکولوں میں زیر تعلیم مسلم طالبعلموں کو تلاوت کے ساتھ تجوید کی بھی تعلیم دی جائے گی۔ اجلاس نے یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور آرڈیننس میں ترمیم، پنجاب انرجی ایفی شینسی اینڈ کنزرویشن ایجنسی کیلئے قانون سازی اور سرکاری بجلی ساز کمپنیوں کیلئے چیئرمین پی اینڈ ڈی یا ان کے نمائندے کی بطور ممبر نامزدگی کی اصولی منظوری کے علاوہ پناہ گاہ اتھارٹی پنجاب کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری بھی دی۔
کابینہ کمیٹی نے پنجاب پاور ڈویلپمنٹ بورڈ کے لئے ارکان پنجاب اسمبلی محمد غازین عباسی، راجہ یاور کمال، سعدیہ سہیل رانا اور سائرہ رضا کو بطور ممبر نامزد کیا اور محکمہ سوشل ویلفیئر کے ریویو بورڈ کے لئے غالب علی بندیشہ کو ممبر لگانے کی منظوری دی۔ اجلاس میں فیصل آباد میں کسٹمز کو فروخت کی گئی 15 کنال اراضی کی نیلامی کابینہ کی منظوری سے مشروط کی گئی۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ وفاقی پرائیویٹائزیشن کمیشن کو منظوری کے لئے پنجاب حکومت کو نیلامی کی رقم میں سے 50 فیصد حصہ بطور کنڈونیشن فیس ادا کرنا پڑے گا تاہم کنڈونیشن فیس کا حتمی تعین پنجاب کابینہ کرے گی۔ اجلاس نے پنجاب ٹیکسٹ بکس اینڈ سپلیمنٹری لرننگ میٹریل پالیسی اور چلڈرن لائبریری کمپلیکس کے قواعد و ضوابط کی تشکیل کی منظوری دے دی۔ پنجاب پروٹیکٹڈ ایریاز ایکٹ کے تحت محکمہ جنگلات کے 8 مقامات کو نیشنل پارکس قرار دینے کی منظوری دیتے ہوئے صوبائی وزیر محمد بشارت راجہ نے سیکرٹری فاریسٹ کو ہدایت کی کہ پیچیدگیوں سے بچنے کے لئے رہائشی کالونیوں سے ملحق فاریسٹ لینڈ کی پیشگی حدبندی کی جائے
۔
کابینہ کمیٹی نے پنجاب کوآپریٹو بنک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کی منظوری دیتے ہوئے کوآپریٹو بنک کے صدر کی کارکردگی کی تعریف کی۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب کے سرکاری پاور پراجیکٹس کے ٹیرف پر نظرثانی کیلئے نیپرا سے رجوع کیا جائے گا۔ اجلاس میں واہ فیکٹری بم دھماکے میں شہید ہونے والے ورکرز کے ورثا کو فلیٹس الاٹ کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔
نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات
لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا
کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے
لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا
نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال
بھارتی فوجی افسر نے کی جونیئر اہلکار کی بیوی سے زیادتی کی کوشش
گیارہ سالہ لڑکی سے سگا باپ اور بھائی کرتے رہے پانچ برس تک گھناونا کام
رات بھر زیادتی کے بعد برہنہ حالت میں نرس کو سڑک پر ملزمان پھینک گئے