قرآن مجید اور ہم لوگ تحریر:بابر شہزاد

0
29

‏دنیا کی کوئی ایسی ایک کتاب بتا دیں سوائے قرآن مجید کے کہ جس کے پڑھنے والے کو اس کی زبان نہ آتی ہو لیکن پھر بھی وہ اسے پڑھتا جائے؟ 

جواب ملے گا ایک بھی ایسی کتاب نہیں ہے اور اگر کوئی ہے بھی تو اس کتاب کا قاری ایک دو صفحے پڑھنے کے بعد چھوڑ دے گا کہ اسے سمجھ نہیں آ رہی ہو گی.

‏یا اگر کتاب کی عبارت مشکل ہو تو بھی پڑھنے والا بوریت محسوس کر کے یا سمجھ نہ آنے کی وجہ سے پڑھنا چھوڑ دے گا لیکن ہمیں نیکیوں کے چکر میں ڈال کر ایسے گمراہ کیا گیا کہ ہم بغیر سمجھ کے قرآن کو پڑھتے ہی جا رہے ہیں۔

بھائی قرآن کو نیکیاں کمانے کے لیے تھوڑا ہی اتارا گیا ہے!!!

‏نیکیاں کمانے کے لیے تو اللہ پاک نے اور بہت سی عبادات رکھی ہیں جیسے کہ نماز، روزہ، حج، زکوٰۃ، درود شریف پڑھنا، دوسروں سے اچھا سلوک، صلہ رحمی، ماں باپ سے پیار، بڑوں کا احترام، چھوٹوں سے شفقت حتیٰ کہ رستے سے پتھر ہٹا دینا بھی عبادت ہے تو  قرآن کو بغیر سمجھ کے پڑھنے سے زیادہ نیکیاں ‏مل جانی ہیں کیا؟؟؟

قرآن کو ہدایت کے لیے اتارا گیا ہے اور ہدایت صرف اسی صورت ملے گی جب اسکو سمجھ کر پڑھا جائے گا۔ یقین کریں اس کتاب نور کو ثواب کے لیے بالکل بھی نہیں نازل فرمایا گیا بلکہ ہدایت اور راہنمائی کے لیے اتارا گیا کہ ہم اس سے سبق سیکھ سکیں لیکن ہم نے اس کتاب کو ‏خالصتاً ثواب حاصل کرنے لیے وقف کر دیا ہے جو کہ اس کے کے نزول کے مقصد کو فوت کر رہا ہے۔

بیشک کتاب ہدایت کو پڑھنے سے ثواب ملتا ہے لیکن اس کا مقصد ثواب کمانا بلکل بھی نہیں تھا۔

اور ستم ظریفی اور بدقسمتی کچھ یوں ہے کہ ہمارے علما نے آج تک اس نازک پہلو کے اوپر کبھی روشنی ہی نہیں ‏ڈالی کہ عام لوگوں کو اس کتاب کا حقیقی مقصد سمجھایا جا سکے۔

بدقسمتی سے حکومتی سطح پر بھی اس مسئلے کا کوئی تدارک نہیں کیا گیا کہ چاہیے تو یوں تھا کہ جیسے اردو اور انگریزی زبان ہمارے نصاب کا حصہ ہیں بلکل اسی طرح عربی زبان بھی ہمارے درسی نصاب میں شامل ہونی چاہیے کہ ہر ایک طالب علم ‏عربی بولنا نہ سہی کم سے کم لکھی ہوئی عربی کو پڑھ کر سمجھ سکے۔

میری حکومت وقت سے اپیل ہے اس مسئلے کی جانب غور کیا جائے تاکہ ہماری آنے والی نسلیں اس کتاب نور سے نیکیوں کے ساتھ ساتھ ہدایت بھی حاصل کریں۔

شکریہ اور اگر کوئی لفظ تحریر میں کڑوا لگے تو میں معافی کا طلبگار ہوں 🙏

Twitter handle: @babarshahzad32 

Leave a reply