اس فارغ وقت میں قرآن کو پڑھیں اور اللہ سے استغفار کریں تاکہ کورونا کی وبا سے بچ سکیں سوشل میڈیا صارفین

0
40

چین کے شہر ووہان سے پھوٹنے والا وبائی مرض کورونا وائرس 200 سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے پاکستان میں بھی اس کے کیسز تیزی سے سامنے آ رہے ہیں ان حالات کے پیش نظر سوشل میڈیا صارفین نے ریٹرن ٹو قرآن پر ٹرینڈ چلایا جو کہ ٹاپ ٹرینڈ پر آ گیا

باغی ٹی وی : پاکستان میں بھی اس کے کیسز تیزی سے سامنے آ رہے ہیں ان حالات کے پیش نظر سوشل میڈیا صارفین نے ریٹرن ٹو قرآن پر ٹرینڈ چلایا جو کہ ٹاپ ٹرینڈ پر آ گیا اس ٹرینڈ میں لوگ کہہ رہے ہیں کہ اللہ تعالی کے کلام قرآن مجید ہمیں اسکی طرف آنا چاہیئے ہم فارغ ہیں کلام کو پڑھیں سمجھیں اور اس پر عمل کریں اللہ سے استغفار بھی کریں تاکہ ہم کورونا کی وبا سے بچ سکیں

صارفین نے اس ٹرینڈ پر اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا اور قرآن کی تلاوت کرنے کا ہدایت کی
https://twitter.com/FollowTeamPak/status/1244205820998541312?s=19
ایک صارف نے لکھا کہ قرآن پاک مقدس کتاب کی حتمی شکل ہے
https://twitter.com/FollowTeamPak/status/1244204178672619521?s=19
ایک صارف نے لکھا کہ قرآن سے محبت کرو اللہ تم سے محبت کرے گا اللہ کے کلام سے دل لگاؤ سب روگ مٹ جائیں گے


ایک صارف نے لکھا کہ اے دنیا والو! اگر تم کورونا سے نجات چاہتے ہو تو پھر قرآن کی طرف آؤ


ایک صارف نے لکھا کہ اپنے ٹوٹے ہوئے دل کو قرآن کی پٹی سے باندھ لو ساتھ ہی اس نے تصویر شئیر کی جس میں لکھا تھا کہ یہ کرفیو نہیں ہے یہ آپ لوگوں کی حفاظت کے لئے ہے اپنے گھروں میں رہیں یہ وقت اپنے ہاتھوں میں قرآن پکڑنے اسے کھولنے اور پڑھنے کا ہے

ایک صارف نے لکھا قرآن کی ایک اور خوبصورتی یہ بھی ہے کہ تم اسے بدل نہیں سکتے لیکن یہ مقدس کتاب تمہیں ضرور بدل سکتی ہے


ایک صارف نے لکھا کہ دنیا کی واحد کتاب جو اللہ کی حفاظت دے گی وہ قرآن پاک ہے


ایک صارف نے لکھا کہ تم قرآن کی طرف لوٹ آؤ اس سے پہلے کہ اللہ کی طرف لوٹ جاؤ


ایک صارف نے لکھا کہ قرآن کرین ایک ایسی الہامی کتاب ہے جس میں زندگی بسر کرنے کے تمام اصول اور طریقہ کار پنہاں ہیں جو صحیح معنوں میں ان اصولوں کو اپنائے گا وہی اس دنیا اور آخرت میں سُرخرو ہوگا


ایک صارف نے لکھا قرآن ہی وہ کتاب ہے جس میں انسانوں کے زندگی گزارنے کے لئے تمام شعبوں کے متعلق رہنمائی ملتی ہے
https://twitter.com/kihoya23/status/1244200488637267970?s=19
ایک صارف نے لکھا کہ نقرآن تمام وباؤں اور بیماریوں کا علاج ہے پلیز اپنے اللہ کی طرف لوٹو اور جلدی سے قرآن پاک کو تھامو


ایک صارف نے لکھا دین حق کو سب نے مان لیا کورونا نے بڑی بڑی سُپر پاورز کو ناکام کر دیا وہ کہنے پر مجبور ہو گئے کہ اب آسمان سے ہی مدد آ سکتی ہے جبکہ مسلمان دین سے دور ہوتا جا رہا ہے

اللہ سے شفاء اور معافی مانگتے رہیں انشاءاللہ ہمیں کوئی چیز نقصان نہیں پہنچائے گی عائزہ خان

Leave a reply