قرنطینہ میں کیسے وقت گزاریں؟ وزیراعظم کا صدر مملکت کو اہم مشورہ

قرنطینہ میں کیسے وقت گزاریں؟ وزیراعظم کا صدر مملکت کو اہم مشورہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا کا شکار وزیراعظم عمران خان نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ٹیلی فون کیا ہے

وزیراعظم عمران خان نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے اپنا کورونا آئسولیشن کا تجربہ شیئر کیا ،وزیراعظم عمران خان نے‌صدر مملکت کو مشورہ دیا کہ سوپ پئیں، نیند پوری کریں اور مکمل آرام کریں،

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ نیک خواہشات اور دعاؤں پر سب کا مشکور ہوں، دعائیں شفایابی کا باعث بنتی ہیں،دعاؤں کے سبب آج بہتر محسوس کر رہا ہوں،وزیر اعظم نے اپنا تجربہ شیئر کیا، آرام ، نیند اور سوپ کا مشورہ دیا،

کرونا کی تیسری لہر میں اہم شخصیات کرونا کا شکار ہو رہی ہیں، وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک بھی کرونا کا شکار ہو چکے ہیں دوسری طرف یہ بھی بتایا جارہا ہےکہ 25 مارچ کی پریڈ میں یہ دونوں اہم شخصیات موجود تھیں ۔25 مارچ کو یوم پاکستان پریڈ کے دن صدر نے ایوارڈ بھی دیئے تھے جس جس اداکار یا اداکارہ نے ان سے ایوارڈ لیے کہیں یہ توکرونا کا شکارنہیں ہوگئے:؟اس حوالے سے صارفین کا کہنا ہے کہ ان تمام شخصیات کو بھی کروناٹیسٹ کروانا چاہیے جنہوں نے عارف علوی سے ایوارڈ لیے

یاد رہےکہ چند دن پہلے وزیراعظم عمران خان اورخاتون اول بشریٰ بی بی بھی کرونا وائرس کے شکار ہو گئے تھے ، جس کے بعد ان کا علاج معالجہ جاری ہے اوروہ علاج سے بہتر پرہیز کے فارمولے پرعمل کر رہے ہیں

این سی او سی کے مطابق کرونا سے پاکستان میں مزید 100اموات ہوئی ہیں جبکہ 4 ہزار84 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ کورونا وائرس کی تیسری لہر میں مثبت کیسز کی شرح 11 فیصد سے بڑھ گئی ہے۔پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 356 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ63 ہزار200ہو گئی ہے۔ کرونا سے 100 اموات ہوئیں جن میں سے 92 اموات ہسپتالوں میں جبکہ 8 باہر ہوئیں،

Comments are closed.