قربانی کا گوشت محفوظ کیسے کیا جائے؟

عیدالضحی مسلمانوں کا مذہبی تہوار ہے جس میں مسلمان گائے بکری بھیڑ اور اونٹ کی اللہ کی راہ میں قربانی کرتے ہیں شریعت کے مطابق قربانی کا یہ گوشت تین حصوں میں تقسیم کیا جات ہے ایک حصہ غریبوں کے لیے ایک رشتہ داروں اور ایک اپنے لیے رکھا جاتا ہے قربانی کے گوشت کی کٹائی اور اسے محفوظ کرنا ایک مشکل مرحلہ ہوتا ہے خصوصا گرمیوں میں گوشت کے خراب ہونے کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے گوشت کو 3 ماہ سے زیادہ سٹور نہیں کرنا چاہئے کیونکہ زیادہ عرصہ رکھنے سے گوشت کی غذائیت اور ذائقہ ختم ہو جاتا ہے قربانی کے گوشت کو محفوظ کرنے سے متعلق چند باتوں کا خیال رکھنا انتہائی ضروری ہے
تازہ کٹے ہوئے گوشت کا درجہ حرارت تھوڑ زیادہ ہوتا ہے اس لیے اسے سب سے پہلے اسے ٹھنڈا کرنا ضروری ہے اس کے لیے گوشت کو ٹھنڈی جگہ رکھا جائے تا کہ اس کا درجہ حرارت کم ہو سکے قربانی کے گوشت کو فریز کرنے سے پہلے پارچوں کو اچھی طرح دھو لیں اور اس کو چھلنی میں رکھ کر اس کا پانی نکلنے دیں پھر چاہے اسے پارچوں کی شکل میں رکھیں بوٹیوں کی شکل میں یا قیمہ بنوا لیں عام طور پر جتنا گوشت ایک وقت میں استعمال کرتے ہیں اس حساب سے پیکٹ بنا لیں ائیر ٹائٹ تھیلیوں میں اس طرح بند کریں کہ نہ اس میں پانی ہو اور نہ اس میں ہوا ہو چاہے تو یہ پیکنگ ڈبل بھی کر سکتے ہیں تا کہ نمی برقرار رہے ہڈیوں والے گوشت یا ہڈیوں کو پیک کرتے ہوئے یہ خیال رکھیں کہ نوکیلی ہڈی کی وجہ سے پیکٹ نہ پھٹے اس طرح فریزر میں موجود خشک ہوا پیکٹ میں داخل ہو کر گوشت کو خشک کر دے گی قربانی کے گوشت رکھنے سے پہلے فریزر کو ہائی کول پر کر دیں تاکہ گوشت جلدی ٹھنڈا ہو جائے اور خراب ہونے سے محفوظ رہے گوشت رکھنے کے بعد فریزر کو بار بار نہ کھولیں اس طرح گوشت دیر میں فریز ہوگا گوشت کی تھیلیون کو ایک دوسرے پر نہ رکھیں اس طرح گوشت فریز ہونے میں وقت لگے گا اس لیے گوشت کی تھیلیوں کو فریزر میں پھیلا کر رکھیں تاکہ یہ آسانی سے فریز ہو جائیں گوشت کو فریز ہونے کے بعد تھیلیاں ایک دوسرے کے اوپر رکھ کر جگہ بنا سکتے ہیں فریز شدہ تھیلیاں ایک دوسرے سے نہ چپکیں گی نہ ہی ان کا شیپ خراب ہوگا قربانی کے گوشت کو پگھلانے کے لیے گوشت کو کچن کے کاؤنٹر پر نہ رکھنے یا گرم پانی میں ڈالنے کی بجائے ریفریجریٹر میں ہی پگھلائیں گوشت کو پکانے سے 8 یا 10 گھنٹے پہلے فریزر سے نکال کر ریفریجریٹر میں رکھ دیں آہستہ آہستہ گوشت پگھل جائے کا جراثیم سے محفوظ رہنے کے ساتھ ساتھ گوشت تازہ اور صحت بخش رہے گا اکثر لوگ پگھلا ہوا گوشت دوبارہ فریز کر لیتے ہیں جبکہ ایسا کرنا درست نہیں گوشت پگھل جائے تو اسے دھوکر دوبارہ استعمال کر لیں قربانی کے گوشت پر نام لکھنا نہ بھولیں تاکہ آپ کو پتہ ہو کہ اس میں کس طرح کا گوشت پسندے چانپیں اور قیمہ ہے اس طرح آپ کو اپنی ضرورت کا پیک ڈھونڈنا نہیں پڑے گا قربانی کے گوشت کی ہیک ختم کرنے کے لیے پکانے سے پہلے گوشت کو نمک پانی بیسن سرکہ یا لیموں کا رس مل کر دھولیں پھر پکائیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.