قربانی کریں لیکن …آلائشیں مناسب جگہ پر رکھیں ، سول ایوی ایشن کی شہریوں سے اپیل

0
27

قربانی کریں لیکن …آلائشیں مناسب جگہ پر رکھیں ، سول ایوی ایشن کی شہریوں سے اپیل

باغی ٹی وی : ڈائریکٹر جنرل پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی خاقان مرتضی کا عید الاضحی کے موقع پر عوام کے نام آگاہی پیغام دیا ہے .

ڈی جی سی اے اے نے کہا ہے کہ قربانی کے جانوروں کی باقیات صرف مختص جگہ پر پھینکیں یا زمین میں دبا دیں تاکہ پرندے راغب نہ ہوں،

پرندوں کا جہاز سے ٹکراؤ جان و مال کے نقصان کا سبب بن سکتا ہے، اپنے اردگرد کے ماحول کی صفائی کو یقینی بنائیں.عید کی خوشیاں ذمہ داری کے ساتھ منائیں اور فضائی سفر محفوظ بنانے میں سی اے اے کا ساتھ دیں.

ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے بھی اپیل کی ہے کہ شہری عیدالاضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اور باقیات اپنے علاقوں سے گزرنے والی برساتی پانی کی گزرگاہوں اور نالوں میں ڈالنے سے گریز کریں، بصورت دیگر برسات کی صورت میں نالوں سے پانی کا اخراج رک سکتا ہے، شہریوں نے بلدیاتی اداروں کا ساتھ دیا تو امید ہے مون سون سیز ن میں نالے اوور فلو نہیں ہوں گے اور قریبی بستیاں و سڑکیں برساتی ریلے سے محفوظ رہیں گ

Leave a reply