شاہ محمود قریشی کی جیل میں طبیعت خراب،ہسپتال منتقل
تحریک انصاف کے رہنما،سابق وزیر خارجہ شاہ محمود کی جیل میں طبیعت خراب ہوگئی
جیل میں طبیعت خراب ہونےپر جیل کے ڈاکٹر نے شاہ محمود قریشی کا طبی معائنہ کیا اور انہیں جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کا مشورہ دیا، جس کے بعد شاہ محمود قریشی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، شاہ محمود قریشی کو پمز منتقل کیا گیا ہے، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، شاہ محمود قریشی کے ضروری ٹیسٹ کئے جائیں گے،
سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر خصوصی عدالت فرد جرم عائد کرچکی ہے،عدالت نے گواہوںکو بیان ریکارڈ کرنے کے لئے طلب کر رکھا ہے