ضمنی انتخابات مہم، قریشی کے سامنے حلقے میں "جعلی پیر” کے نعرے لگ گئے

0
43

ضمنی انتخابات مہم، قریشی کے سامنے حلقے میں "جعلی پیر” کے نعرے لگ گئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما، سابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے حلقے میں ہی انکے سامنے جعلی پیر کے نعرے لگ گئے

پنجاب کے شہر ملتان میں شاہ محمود قریشی اپنے بیٹے زین قریشی کی انتخابی مہم کے لئے پہنچے تھے کہ عوام نے جعلی پیر کے نعرے لگا کر انکا استقبال کیا، اسکے بعد شاہ محمود قریشی مہم چھوڑ کر واپس روانہ ہو گئے، شاہ محمود قریشی کے بیٹے پنجاب اسمبلی کی سیٹ پر ضمنی الیکشن لڑ رہے ہیں ،ملتان کے علاقے سورج کنڈ روز پر عوام نے شاہ محمود قریشی کا استقبال جعلی پیر کے نعروں سے کیا، عوام کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی،شاہ محمود قریشی پولیس کی نگرانی میں علاقہ چھوڑ کر گئے

ایک صارف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہی کہا تھا کہ جب الیکشن آئیں گے اور یہ تحریک انصاف والے اپنے حلقوں میں گھومیں گے تو انہیں پتہ لگ جائیگا اپنے بیٹے زین قریشی کی انتخابی مہم کے دوران جب شاہ محمود قریشی اپنے حلقے میں گیا تو حلقے کی عوام نے جعلی پیر ڈبہ پیرمردہ باد کے نعروں سے انکا استقبال کیا

پی پی 217 ملتان میں انتخابی مہم جاری ہے مخدوم شاہ محمود قریشی نے مختلف علاقوں کا دورہ اور کارنر میٹنگز میں شرکت کی۔ متعدد اہم شخصیات نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی، شاہ محمود قریشی نے مقامی پارٹی رہنماؤں، کارکنان اور حلقے کے معززین سے ملاقاتیں کی۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ 17 جولائی کو چیئرمین عمران خان کے نامزد کردہ امیدوار مخدوم زادہ زین حسین قریشی کو ووٹ دے کر کامیاب کریں۔ امپورٹڈ حکومت آئے روز عوام پر مہنگائی کے بم گرا رہی ہے۔

حلقہ پی پی 217 میں 216,996 ووٹرز ہیں جن میں 115,158 مرد ووٹرز اور 101,838 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔17 جولائی کو منحرف اراکین جن کو ڈی سیٹ کیا گیا تھا انکی 20 نشستوں پر مقابلہ ہوگا ،پی پی 217 این اے 156 کے تحت آتا ہے، جسے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے 2018 میں جیتا تھا

ضمنی انتخاب کے لیے مسلم لیگ (ن) نے نعیم کو میدان میں اتارا ہے، جنہیں الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخابی پولنگ میں اپنی پارٹی پی ٹی آئی کی ہدایت کے خلاف ووٹ دینے پر ڈی سیٹ کیا تھا۔ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کے امیدوار شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی ہیں۔

پاکستان کی سیاسی صورتحال سے فائدہ اٹھانے کیلئے مودی کے دفتر میں خصوصی سیل قائم

درخواستیں دائر کرکےآپ بھی اپناغصہ ہی نکال رہے ہیں،عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

کیا آپ کو علم ہے کہ سپریم کورٹ کے ملازمین بھی نہیں پہنچ سکے،عدالت

Leave a reply