مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، وزیر خارجہ سعودی عرب کا دورہ مکمل کر کے کس ملک روانہ ہو گئے؟
![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2020/01/qureshi01.jpg)
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، وزیر خارجہ سعودی عرب کا دورہ مکمل کر کے کس ملک روانہ ہو گئے؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کو کم نہ کیا گیا تو یہ خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔ کشیدگی پاکستان کے لیے باعث تشویش ہے کیونکہ اس سے افغان امن عمل متاثر ہو سکتا ہے۔
ان خدشات کا اظہار وزیر خارجہ نے سعودی عرب کے کے دورے کے موقع پر اپنے ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان السعود سے ملاقات کے دوران کیا۔
شاہ محمود قریشی نے اپنے سعودی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات کے دوران عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی اور خطے میں امن وامان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کشیدہ صورتحال پر قابو پانے کیلئے خطے کے دیگر وزرائے خارجہ سے ہونیوالے روابط سے بھی انھیں آگاہ کیا۔ملاقات کے دوران وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ خطے میں پائی جانے والی کشیدگی پاکستان کے لیے باعث تشویش ہے، اس کشیدہ صورتحال کو اعتدال پر لانے اور خطے کے امن واستحکام کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے ضروری ہے کہ معاملات کو سفارتی ذرائع بروئے کار لا کر پرامن طریقے سے حل کرنے پر زور دیا جائے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ تمام فریقین صبر وتحمل کا مظاہرہ کرنے اور تنازعات کے حل کیلئے مذاکرات اور گفت وشنید کا راستہ اپنانے پر آمادہ کریں۔ پاکستان کو تشویش ہے کہ اگر آگ کو ٹھنڈا کرنے کیلئے بروقت اقدام نہ اٹھائے گئے تو یہ خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔ تاہم خوش آئند بات یہ ہے کہ ایران اور امریکا دونوں اپنے اپنے بیانات میں واضح کر چکے ہیں کہ وہ کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتے۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ان حالات میں ضروری ہے کہ فریقین کو مذاکرات پر آمادہ کیا جائے تاکہ معاملات افہام و تفہیم کیساتھ، پر امن انداز میں طے پا سکیں۔شاہ محمود قریشی نے اپنے سعودی ہم منصب کو پاکستان کی تشویش سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کشیدگی میں اضافے سے افغان امن عمل، جو اہم مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
ملاقات کے دوران سعودی وزیر خارجہ نے مشرق وسطیٰ میں پائی جانے والی بحرانی کیفیت پر قابو پانے اور خطے کو مزید کشیدگی سے بچانے کیلئے وزیر اعظم عمران خان کی امن کاوشوں کو سراہا اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے دورے اور کوششوں کا خیر مقدم کیا۔
اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سعودی عرب پہنچے تو ان کا سعودی حکام نے استقبال کیا،
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دورہ سعودی عرب مکمل کر کے عمان روانہ ہو گئے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ، اپنے دورہ ء عمان کے دوران، سلطنت عمان کے سابق فرمانروا سلطان قابوس بن سعید کے انتقال پر شاہی خاندان سے اظہار تعزیت کریں گے۔
دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وزیر خارجہ نے 2روزہ دورہ ایران کیا،دورہ ایران کا مقصد خطے میں امریکاایران کشیدگی کا خاتمہ اوردیرپا امن کا قیام ہے،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایرانی صدر اور ہم منصب سے ملاقاتیں کیں،ملاقاتوں میں مشرق وسطیٰ، خلیج کی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال ہوا،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےایرانی قیادت کو پاکستانی موقف سے آگاہ کیا پاکستان کشیدگی نہیں چاہتا، پاکستانی سرزمین کسی کےخلاف استعمال نہیں ہو گی،ایرانی قیادت نےکشیدگی میں کمی، دیرپاامن کےلیےوزیراعظم کی کاوشوں کو سراہا