پہلگام حملہ را اور بھارتی میڈیا کا گھٹ جوڑ ہے، مشعال ملک

4 ہفتے قبل
تحریر کَردَہ
mashal malik

بھارت میں اسیر حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر حملے میں بھارتی حکومت اور میڈیا کے مشترکہ کردار کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلگام میں سیاحوں پر حملہ بھارتی میڈیا اور را کے گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے۔

باغی ٹی وی کے مطابق مشعال حسین ملک نے کہا کہ بھارتی میڈیا ہمیشہ کشمیریوں کے خلاف پروپیگنڈا میں پیش پیش رہا ہے، اور بھارت نے پہلے بھی غیر ملکی سربراہوں کے دوروں کے دوران ایسی حرکتیں کی ہیں۔ بھارت کشمیریوں کے خلاف مظالم کو چھپانے کے لیے اس طرح کے جھوٹے اور تخریبی ہتھکنڈے استعمال کرتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فالس فلیگ آپریشن کے بعد کشمیریوں کے گھروں پر چھاپے مارے جاتے ہیں تاکہ ان پر دباؤ ڈالا جا سکے اور ان کے حقوق کو مزید سلب کیا جا سکے۔مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق مکمل طور پر سلب ہیں اور کشمیری عوام مسلسل ظلم و ستم کا شکار ہیں۔ مشعال ملک نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے اور کشمیریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے موثر اقدامات کرے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیاحوں پر حملہ، 26 افراد ہلاک

سابق اداکارہ عفت عمر نے حکومتی عہدہ ٹھکرا دیا

کراچی، ڈمپر ڈرائیور نے ریس لگاتے ہوئے کارسوار خاندان کچل دیا

پی آئی اے نجکاری، پھر درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ

پی آئی اے نجکاری، پھر درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ

Latest from اسلام آباد