رات گئے عام تعطیل کا اعلان ہو گیا، طلبا و طالبات میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں سموگ میں اضافے کے باعث سکولوں میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا دیا، محکمہ اسکول ایجوکیشن نے تمام اسکول بند کرنے کا اعلان کر دیا،کل جمعرات کو لاہورکے سرکاری اور نجی اسکول بند رہیں گے، اسکول سموگ کی شدت کی وجہ سے بند کیے جارہے ہیں
واضح رہے کہ لاہور کی فضا بدترین سموگ کی لپیٹ میں آ چکی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو آنکھوں کی شدید جلن اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس 454 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ لاہور کے مختلف علاقوں پنجاب اسمبلی 731، اپر مال میں 647، ڈیفنس میں 401 جبکہ گڑھی شاہو میں ایئر کوالٹی انڈیکس 457 ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے لاہور اور گرد و نواح میں سموگ میں اچانک اضافے پر گہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ ماحولیات، انتظامیہ اور متعلقہ ادارے سموگ کے حوالے سے ہمہ وقت چوکس رہیں -سموگ کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کے لئے عوام میں شعور بیدار کرنے کے لئے موثر آگاہی مہم چلائی جائے-