رابی پیر زادہ نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی

گذشتہ سال شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ کر زندگی اسلام کے اصولوں کے مطابق گزارنے کا اعلان کرنے والی سابقہ پاکستانی پاپ گلوکارہ رابی پیزادہ نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی
رابی پیرزادہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے عمر ے کے سفر سے متعلق تصاویر شئیر کر کے ٹویٹس کر رہی ہیں
رابی پیرزادہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میرا اللہ جب جسے چاہے بلا لے کہ سے جانے کو دل نہیں کرتا عمرہ کرکے بھی کعبہ شریف کو دیکھتے رہنا ادھر وقت گزارنے کا ثواب ملتا ہے جب خانہ کعبہ کو دیکھیں دعا ضرور کریں
ایک اور ٹوئٹ میں رابی پیرزادہ نے خانہ کعبہ کی مختلف زاویوں سے لی گئیں تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں ایک آرٹسٹ ہوں، پینٹنگز کرتی ہوں اور فوٹو گرافر ہوں لیکن یقین مانیے میں نے دنیا میں اس سے بہترین جگہ نہیں دیکھی میں نے خانہ کعبہ کی تمام زاویوں سے تصویریں لی ہیں یہ تھری ڈی یا ٹو ڈی تاثرات نہیں دیتیں میں نہیں جانتی آپ سمجھیں یا نہیں لیکن یہ اپنے آپ میں ایک معجزہ ہے
انہوں نے ایک ٹویٹ میں مزید لکھا کہ ’مکہ مکرمہ میں خود کو اللہ کا مہمان محسوس کر رہی ہوں میں اسے ہر جگہ دیکھتی ہوں ’یہاں آکر مجھے اپنے اہل خانہ، اپنے گھر، اپنی پینٹنگز اور اپنی زندگی یاد نہیں، مجھے جو یاد ہے وہ بس یہ کہ میں ایک ایسی جگہ سانس لے رہی ہوں جس کی میزبانی ’خالق‘ کے علاوہ کوئی اور نہیں کرسکتا ٹوئٹ کے انہوں نے لبیک الھم لبیک لکھنے کے ساتھ ٹویٹ کا اختتام کیا
رابی پیرزدہ نے گزشتہ دنوں عمرے کی معلومات سے متعلق اسلامی کتابوں کی تصویریں شیئر کر کے اپنے عمرے کی روانگی کا بتاتے ہوئے لکھا تھا کہ مجھے نہیں معلوم تھا کہ میں کبھی عمرے کا سفر بھی اختیار کروں گی رابی پیرزادہ نے صارفین کو نصیحت کی کہ زندگی بہت تیزی سے آگے جارہی ہے اللہ کی طرف لوٹ آئیں اس سے پہلے کہ آپ کو اس کی جانب لوٹنا پڑے آخر میں ہیش ٹیگ ’چھوٹی سی بات‘ کا استعمال کیا
ایک صارف نعمان شیخ نے رابی پیرازادہ سے کہا کہ رابی جب آپ نیکی کا کام کرتی ہیں تو لوگ کہتے تھے آپ دکھاوا کر رہی ہیں شوبز چھوڑا تو کہتے تھے ڈرامہ کر رہی ہیًں اور عمرہ پر جانے کا ارادہ کیا تو کہتے تھے اسائلم لے رہی ہیں لیکن اب وہی لوگ آپ کی تعریفیں کر رہین ہیتو تعریفیں سن کر منہ سے بے اختیار نکال ہے ترجمہ بے شک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے
اس کا جوابی ٹویٹ لکھتے ہوئے رابی نے عاجزی سے جواب دیا کہ ترجمہ: اللہ جے چاہے عزت دے جسے چاہے ذلت دے