رابی پیرزادہ نے انسانیت کی خدمت کے لیے اہم اعلان کردیا

0
23

لاہور: میں غریبوں کی مدد کرنا چاہتی ہوں ، سب سے پہلے علاج معالجے کی طرف توجہ دوں گی اطلاعات کےمطابق پاکستانی گلوکارہ رابی پیرزادہ نے غریبوں کے لیے مفت ڈسپنسری کھولنے کا اعلان کردیا۔رابی پیرزادہ کہتی ہیں‌کہ ’’بہت جلد غریب اور مستحق افراد بغیر کسی بیرونی امداد کے اپنی کمائی سے ڈسنپسری قائم کروں گی،

امریکہ سعودی عرب میں مفت میں فوج نہیں بھیج رہا ، ٹرمپ

ذرائع کے مطابق پاکستان کی معروف گلوکارہ نے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں ہو ہاتھ میں کھدال لیے کھڑی ہیں۔ رابی پیرزادہ نے لکھا کہ ’’اپنی مدد آپ کے تحت میں غریب کے لیے دواخانہ قائم کررہی ہوں جہاں غریبوں کو مفت سہولیات دی جائیں گی۔رابی پیرزادہ نے اس بات کے عزم کااظہار کیا کہ لوگ دوسروں کے عطیات لے کر فلاحی کام کرتے ہیں مگر میں ایسی کمائی سے نہیں کروں گی‘‘۔

دو سال میں 56 ارب روپے کی مدد ، چین نے بہت بڑا اعلان کردیا

واضح رہے کہ گلوکارہ رابی پیرزادہ اکثر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹویٹر اور انسٹاگرام پر سانپ، اژدھے اور مگر مچھ کے ہمراہ ویڈیو اور تصاویر شیئر کرچکی ہیں۔ انہوں نے سانپ اور مگرمچھ کے ساتھ ایک ویڈیو بنائی تھی، جس میں انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ نریندری مودی کے لیے تحفہ ہے۔محکمہ وائلڈ لائف نے عدالت میں مقدمہ بھی درج کرایا تھا جس پر گلوکارہ کی عدم پیشی پر وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے تھے البتہ رابی پیر زادہ عدالت میں پیش ہوئیں تو حکم منسوخ کردیے گئے تھے۔

پاکستان،ایران خطے کے دواہم ملک ملکرمسائل حل کریں گے،ایرانی صدرحسن روحانی

Leave a reply