مجھے دین اسلام کی باتیں نہ سنائیں ،میری خبرلگائیں:دین اسلام کے بارے میں مزید کیا کہا ؟ رابی پیرزادہ کی حقیقت کھل کرسامنے آگئی

لاہور:مجھے دین اسلام کی باتیں نہ سنائیں ،میری خبرلگائیں ، رابی پیرزادہ کی حقیقت کھل کرسامنے آگئی ،باغی ٹی وی کے مطابق ٹی وی چینلز پرآکرقرآن وسنت کی غلط تشریح کرنے والی رابی پیرزادہ کی حقیقت کھل کرسامنے آگئی ہے

باغی ٹی وی کےمطابق چند دن قبل جب رابی پیرزادہ کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے نام شہرت حاصل کرنے کی خاطرجب سوشل میڈیا پرطرح طرح کی کہانیاں سنا رہیں تھی ، ایک طرف مودی کو دھمکیاں دے کرشہرت پانے کی کوشش تھی تودوسری طرف گھرمیں اژدھے پال کران کے ساتھ سیلفی بنواکراپنے آپ کو مقبول کرنے کا کھیل کھیل رہی تھیں‌

باغی ٹی وی کے مطابق اس واقعہ کے بہت بعد جب ایک موقع پرباغی ٹی وی کے نمائندے نے رابی پیرزادہ کواس وجہ سے سراہا اورساتھ ہی جب یہ بات کی کہ آپ توکشمیریوں کے لیے آواز بلند کرتی رہی ہیں‌،آپ نے توبہت اچھا کام کیا ،

ذرائع کےمطابق اس موقع ٹیلی فونک گفتگو کے دوران رپورٹرنے جب یہ کہا کہ اب تو آپ نے کشمیریوں کی حمایت کرکے ان لوگوں کی صفوں میں شامل ہوگئی ہیں‌جن کواللہ کےرسول جناب محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے غزوہ ہند کی بشارت سنائی تھی ،

ذرائع کےمطابق اس وقت رابی پیرزادہ نے سخت انداز میں نہ صرف حدیث کے ان الفاظ سے انکارکیا بلکہ یہاں تک کہہ دیا کہ مجھے یہ غزوہ ہند ، جہاد کشمیراوردین اسلام کی باتیں مت سنائیں ، میں ان باتوں میں پڑکراپنی شخصیت کو متنازعہ نہیں کرنا چاہتی ، بس آپ جو میں کہوں وہ خبریں لگادیا کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.