رابی پیرزادہ نے پاکستان چھوڑنے کے فیصلے کی تردید کر دی

0
28

گزشتہ سال شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے والی رابی پیزادہ نے پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ واپس لے لیا-

باغی ٹی وی : حال ہی میں رابی پیرزادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پینٹنگ شئیر کی تھی اور لکھا تھا کہ میں 8 سال کی عمر سے ہی پینٹنگ کر رہی ہوں ، جب میں نے فیلڈ کو تبدیل کیا اور اپنے شاہکار کو رنگنے کی کوشش کی ، اس کی میکنگ ویڈیو بنائی اور اس نے ہمارے فنون لطیفوں کو پاکستان کی نمائندگی کرنے کے لئے بھیجا ، انہوں نے مجھے لاکھوں مالیت کی دو مزید پینٹنگز بھیجی اور مجھے بتایا کہ انہیں اس طرح کے فن کی ضرورت ہے۔

‌ رابی پیر زادہ کی اس پینٹگ کی گلوکا رعدنان سمیع نے تعریف کی تھی جبکہ کچھ پاکستانی صارفین نے رابی پیرزادہ پر تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ یہ پینٹنگ آپ نے خود نہیں بنائی ہے۔

عدنان سمیع کے تعریفی ٹوئٹ کے بعد رابی پیرزادہ نے جذبات میں آکر ٹوئٹ کیا تھا جس میں اُنہوں نے کہا تھا کہ آج کنفرم ہو گیا ہے کہ بھارت ہم سے کافی بہتر ہے وہاں کے لوگوں نے کبھی مجھ پر طنز نہیں کیا اور نہ ہی مجھے تنقید کا نشانہ بنایا ہے

اُنہوں نے عدنان سمیع کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے ماضی میں آپ کے بارے میں جو کچھ بھی کہا اُس کے لیے میں آپ سے معافی چاہتی ہوں۔

رابی پیر زادہ نے کہا تھا کہ ہماری قوم کسی بھی شخص کی صلاحیتوں کی حقدار ہی نہیں ہے نہ آپ کی آواز کی اور نہ میری پینٹنگز کی-

رابی نے غصے میں کہا تھا کہ انشاءاللہ میں بھی جلد ہی پاکستان چھوڑ دوں گی۔

رابی پیرزادہ کے اِس ٹوئٹ کے بعد اُن کے مداحوں اور صارفین نے اُنہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جس کے بعد رابی پیرزادہ نے اپنے اکاؤنٹ سے یہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا۔

رابی کی اس ٹویٹ کے بعد صارفین نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور ایک بھارتی صارف نے انہیں بھارت میں آنے کی دعوت دی صارف نے لکھا کہ کسی بھی دن ، جب بھی آپ ہندوستان کا دورہ کرنا چاہتے ہیں آپ کا استقبال ہے ….. ایک ساتھ مل کر ہم آپ کے فن کو پنکھ اور آزادی دے سکتے ہیں …. اس کی خوبصورت ، اس کی سچائی … اس سے تکلیف ، لذت اور غم کا پتہ چلتا ہے .. .یہ اربوں تک جاسکتا ہے …

صارف کی اس ٹویٹ کے بعد رابی پیرزادہ نے اب ایک اور ٹویٹ کیا ہے جس میں پاکستان اور پاکستانیوں سے اپنی محبت کا اظہار کیا اور پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ واپس لیا-

رابی پیرزادہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ نہیں بھائی پاکستان میرا دل، میری جان ہے اور مجھے اپنے ملک کے لوگ بےحد عزیز ہیں، اور اگر میں کبھی اپنا وطن چھوڑ کر بھی گئی تو مکّہ جاؤں گی۔

اُنہوں نے لکھا کہ وہ چینلز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جو پاکستان کے آرٹ کو پروموٹ نہیں کرتے ہیں اُنہوں نے ایک بار پھر مجھے منفی خبروں میں سب سے آگے کردیا ہے لیکن جب میں نے کچھ دیر بعد اپنے فیصلے کی تردید کردی تو کسی چینل نے میرے اس مثبت رویے کی طرف توجہ نہیں دی۔

رابی پیرزادہ نے ملک چھوڑ نے کی دھمکی دے دی

Leave a reply