
معروف اینکر رابعہ انعم جو ایک بڑی تعداد میں فین فالونگ رکھتی ہیں ان کو حال ہی میں میزبان ندا یاسر نے اپنے شو میںبطور مہمان بلایا اور ان کے ساتھ شو میں فضا علی اور محسن عباس حیدر بھی موجود تھے. رابعہ انعم نے جب دیکھا کہ محسن عباس حیدر اس شو میں ہیں تو انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ تھا کہ محسن عباس حیدر بھی اس شو کا حصہ ہیں اگر پتہ ہوتا تو وہ نہ آتیں . انہوں نے کہا کہ مجھے تو صرف فضا علی کا ہی پتہ تھا کہ وہ شو کا حصہ ہیں . رابعہ انعم نے کہا کہ کچھ غلطیوں کی معافی ہوتی ہے اور کچھ غلطیاں عمر بھر ساتھ رہتی ہیں. میں اس شو کا مزید
حصہ نہیںرہ سکتی. اور میں اس شو میں بیٹھ کر گھریلو تشدد کو مزید فروغ نہیںدینا چاہتی .اس لئے میں آپ سب سے معذرت کرتی ہوں میںجا رہی ہوں. رابعہ انعم کا یہ کلپ بہت زیادہ وائرل ہو رہا ہے اور زیادہ تر لوگوں کا کہنا ہےکہ جو اپنی بیویوں پر تشدد کرتے ہیں ان کے ساتھ ایسا ہی سلوک کیا جانا چاہیے. بہت سارے سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ رابعہ انعم کی طرح ہر کسی کو جرائت دکھانی چاہیے. اس شخص کو انڈسٹری کی نمائندگی کا حق نہیںہونا چاہیے جو تشدد کرنے پر یقین رکھتا ہو.