مشی خان جو کہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں سیاست کے علاوہ وہ سوشل ایشوز پر بھی بات کرتی رہتی ہیں . حال ہی میں جب نیوز کاسٹر رابعہ انعم نے ندا یاسر کے شو میں صرف اس لئے بیٹھنے سے انکار کر دیا کیونکہ اس میں محسن عباس حیدر موجود تھے. تو انہیں جہاں بہت زیادہ سراہا گیا وہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا.مشی خان نے لے لیا ہے رابعہ انعم کو آڑھے ہاتھوں اور کہا ہے کہ رابعہ ایک اٹینشن سیکر ہے اس کو بس ہر حال میں توجہ چاہیے ہوتی ہے. یہ بہت ہی غلط بات ہے کہ آپ کسی شو میں بیٹھ کر ہزاروں لوگوں کے سامنے ایک انسان کی تضحیک کریں. رابعہ انعم نے آکر میک اپ کروایا ہو گا شو سے پہلے ڈسکشنز ہوئی ہوں گے تو کیا انہیں پتہ نہیں چلا کہ محسن عباس حیدر اس
شو میں بطور مہمان شریک ہو رہے ہیں. انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ رابعہ انعم نے پروگرام شروع ہونے کا انتظار کیا اور شو میں بیٹھ کر پبلسٹی سٹنٹ کھیل کر اٹھ گئیں جو کہ بہت ہی غلط بات ہے . یاد رہے کہ محسن عباس حیدر اداکار ، وی جے اور گلوکار ہیں، انہوں نے رابعہ انعم کی اس حرکت پر ابھی تک کسی قسم کا ردعمل نہیں دیا .