اداکار رابعہ کلثوم جو کہ ہمیں ٹی وی پر ڈراموں میں نہ صرف اداکاری کرتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں بلکہ یوٹیوب کی وڈیوز میںڈانس کرتی ہوئی بھی دکھائی دیتی ہیں، رابعہ کلثوم ایک بہت اچھی رقاصہ ہیں وہ اکثر اداکارہ صرھا کے ساتھ ڈانس کرتی ہوئی نظر آتی ہیں اور ان کی ڈانسوڈیوز کافی وائرل بھی ہوتی ہیں، رابعہ کلثوم کی شخصیت کا ایک یہ پہلو بھی ہے کہ اداکارہ کو سیاست میں بھی دلچپسی ہے اور وہ سیاست میں عمران خان کو بہت زیادہ پسند کرتی ہیں ، انہوں نے ھال ہی میں ایک پوسٹ کے زریعے کہا ہے کہ عمران خان کے بعد اگر میں نے کسی سیاستدان کو نڈر مسلمان
دیکھا ہے تو وہ ہے بلاول بھٹو زرداری ، انہوں نے انڈیا کے دورے میں جس طرح سے پاکستان کی نمائندگی کی ہے یہ کوئی اور نہیں کر سکتا تھا. عمران خان نے ہمیشہ بطور مسلمان پاکستانی کی نمائندگی کی اور نڈر بے خوف ہو کر کی . یاد رہےکہ بلاول بھٹو زرداری کے حالیہ دورہ بھارت کے بعد ان کوپاکستان میں بہت سراہا گیا. رابعہ کلثوم نے بھی انکو کافی سراہا ہے اور انہیں ایک نڈر مسلمان قرار دیدیا ہے.