پاکستان پر حالیہ بھارتی فضائی حملے کے دوران رافیل طیارے کی تباہی نہ صرف بھارت کے لیے بلکہ مغربی دنیا کے لیے بھی ایک خطرے کی گھنٹی ثابت ہوئی ہے۔

باغی ٹی وی کے مطابق جرمنی کے ایک معتبر اخبار نے اس واقعے پر تفصیلی مضمون شائع کرتے ہوئے اسے "مغرب کے لیے سبق” قرار دیا ہے۔جرمن اخبار کے مطابق، سوشل میڈیا پر دفاعی ماہرین اور تجزیہ کار رافیل طیارے کے ملبے کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر رہے ہیں جن میں جہاز کا پچھلا حصہ اور انجن واضح طور پر نظر آ رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، یہ فرانسیسی ساختہ لڑاکا طیارہ پاکستان نے مار گرایا، اور اس کارروائی میں چینی ساختہ J-10C "مائٹی ڈریگن” اور پی ایل-15 ایئر ٹو ایئر میزائل استعمال کیے گئے۔

اخبار کے مطابق، بھارتی فضائیہ کے "آپریشن سندور” کو تکنیکی برتری کے زعم نے ناکام بنا دیا۔ پاکستانی فضائیہ کے منظم دفاع اور مربوط حکمت عملی کے باعث بھارتی طیاروں کو شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان کی جانب سے جے 10 سی اور جدید میزائلوں کی صلاحیتوں کو کم تر سمجھنا بھارت کے لیے مہنگی غلطی ثابت ہوئی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان اور چین کے درمیان انٹیلی جنس شیئرنگ نے فیصلہ کن کردار ادا کیا۔ بھارتی فضائیہ کو اس کا اندازہ تک نہیں تھا۔ پاکستانی دفاعی نظام مکمل طور پر تیار اور فعال تھا، اور جب کچھ بھارتی طیارے پاکستانی حدود میں داخل ہوئے، تو انہیں شدید فضائی لڑائی کا سامنا کرنا پڑا۔

جرمن اخبار کا کہنا ہے کہ رافیل طیارے کی تباہی نہ صرف بھارت بلکہ یورپ کے لیے بھی ایک انتباہ ہے۔ روس اب چینی دفاعی ٹیکنالوجی کو تیزی سے اپنا رہا ہے، اور اس پیش رفت کے بعد یورپ کو یہ سوال کرنا ہوگا کہ آیا اس کا موجودہ دفاعی نظام، خاص طور پر ایئر سپیریئرٹی اور میزائل ڈیفنس سسٹمز، روس اور چین کے بڑھتے ہوئے چیلنجز کا سامنا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں یا نہیں۔

اخبار نے زور دیا کہ مغرب کو اپنی دفاعی حکمت عملی پر نظرثانی کرنی چاہیے، خصوصاً ان حالات میں جب روایتی اتحادیوں کے درمیان ٹیکنالوجی کی منتقلی اور انٹیلیجنس کا اشتراک جنگ کے نقشے بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

بھارتی پائلٹ تربیت بھول گئے، ہیلی کاپٹر حادثے سے بال بال بچ گیا، ویڈیو وائرل

نیرج چوپڑا کیریئر بیسٹ تھرو کے باوجود ارشد ندیم کا عالمی ریکارڈ نہ توڑ سکے

غزہ میں سیز فائر کے لیے قطر میں اسرائیل اور حماس کے درمیان مذاکرات جاری

گودی میڈیا کی جھوٹی مہم عالمی سطح پر بے نقاب، بھارتی عوام بھی سراپا سوال

بھارتی پروپیگنڈے کے خلاف سفارتی محاذ ، بلاول بھٹو کو وفد کی قیادت مل گئی

Shares: