رافیل طیاروں کے سودے میں کرپشن، فرانس میں تحقیقات ،مودی سرکار مشکل میں

0
25
رافیل طیاروں کے سودے میں کرپشن، فرانس میں تحقیقات ،مودی سرکار مشکل میں #Baaghi

رافیل طیاروں کے سودے میں کرپشن، فرانس میں تحقیقات ،مودی سرکار مشکل میں

بھارت کو فرانس کی جانب سے رافیل طیارے فروخت کرنے کے سودے میں کرپشن اور جانبداری کے الزامات کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اس ضمن میں ایک جج کی تقرری کی گئی ہے،

فرانس کی پبلک پراسیکیوشن سروسز کی فنانشل کرائم برانچ کا کہنا ہے کہ رافیل کے سودے میں ہونے والی بدعنوانی کی تحقیقات کی جائیں گی،فرانس کی غیر سرکاری تنظیم شیرپا کی جانب سے رافیل سودے میں کرپشن اور بدعنوانی کی شکایات کے بعد تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے، فرانس کے خبر رساں ادارے میڈیا پارٹ میں بھی اس حوالہ سےت متعدد رپورٹ شائع ہو چکی ہیں، 2018 میں تنظیم شیرپا نے رافیل سودے میں بدعنوانی کی شکایت درج کروایئ تھی تا ہم اسے اسوقت مسترد کر دیا گیا تھا اب تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے،

فرانسیسی خبر رساں ادارے میڈیا پارٹ کا کہنا ہے کہ رافیل سودے میں بد عنوانی کے حوالہ تحقیقات ایک مجسٹریٹ نے 14 جون کو شروع کی تھیں، ان میں سابق فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند جو رافیل سودے پر دستخط ہونے کے وقت عہدے پر فائز تھے اور موجودہ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون، جو اس وقت وزیر خزانہ تھے، کو بھی طلب کیا جا سکتا ہے اور انہیں تحقیقات میں شامل کیا جائے گا، اس وقت کے وزیر دفاع اور اب فرانسیسی وزیر خارجہ زین یویس لی ڈریان سے بھی اس ضمن میں تحقیقات متوقع ہیں

اپنے طیاروں کا انجام دیکھ لیں،بھارتی وزیر داخلہ کو ڈی جی آئی ایس پی آر نے دیا منہ توڑ جواب

اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟

جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 نئے ریڈار کیساتھ مارچ 2020ء تک آپریشنل ہوگا،سربراہ پاک فضائیہ

تاحال دسالٹ ایوی ایشن کی جانب سے تحقیقات کی خبر سامنے آنے پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔ اس سے قبل کمپنی نے اس سے انکار کیا تھا کہ بھارت کو رافیل بیچنے کے سودے میں کسی طرح کی کرپشن ہوئی ہے۔

27 فروری،بھارتی رسوائی کا دن، جب پاک فضائیہ نے دو بھارتی طیارے گرا کر تاریخ رقم کی

پاک فضائیہ کے جے ایف سترہ تھنڈر طیارے کی ورچول رائل ائیرٹیٹو شو میں شرکت

ہم غافل نہیں،دشمن کو بھر پوراندازمیں جواب دینے کے لئے پاک فضائیہ ہمہ وقت تیار ہے، ایئر چیف

جشن آزادی کی مناسبت سے پاک فضائیہ کے ملی نغمے کا ایک ٹیزر جاری

سربراہ پاک فضائیہ کا آپریشنل ائیربیس کا دورہ،جے ایف 17بی طیارے میں آپریشنل ٹریننگ مشن میں لیا حصہ،دشمن کو دیا سخت پیغام

اصل معاہدہ میں ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) شامل تھی لیکن بعد میں دونوں فریقوں کے مابین بات چیت کا سلسلہ ختم ہو گیا۔ بعدازاں دونوں ممالک کے درمیان سن 2016 میں ایک معاہدہ کیا گیا تھا جس کے تحت 36 رافیل طیاروں کی قیمت 7.8 بلین یورو طے کی گئی۔ انل امبانی کی ایک ناتجربہ کار کمپنی کو سودے میں شامل کئے جانے پر بھی سوال اٹھائے گئے تھے۔

رافیل سودے میں ہونے والی مبینہ بدعنوانی کے خلاف فرانس کی ایک عدالت میں مقدمہ بھی درج کرایا گیا ہے۔ رواں برس 22 اپریل کو پیرس کے جیوڈیشل کورٹ میں مودی حکومت اور فرانس کی دسالٹ ایویشن کمپنی کے مابین 36 رافیل طیاروں کے حوالہ سے طے پانے والے سودے کے خلاف ایک شکایت درج کرائی گئی تھی

خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ حکومت کے ذریعہ 126 رافیل جنگی طیاروں کی خریداری کے لئے فرانس کی کمپنی دسلاٹ کو ٹندر دیا گیا تھا، جس میں ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ(ایچ اے ایل) کو اس کا شراکت دار بنایا گیا تھا۔ اس ٹیندر کو صدی کا سودا کہا گیا تھا۔ مودی کی حکومت آنے کے بعد ایچ اے ایل کی جگہ انل امبانی کو سودے میں مسلط کر دیا گیا اس سے نریندر مودی کے قریبی دوست انل امبانی کو سب سے زیادہ فائدہ ہوا تھا جن کے ساتھ کچھ اور ہندوستانی کمپنیوں کو بھی قریب 4 بلین یورو کے آفسیٹ کنٹریکٹ کا فائدہ ہوا۔

رافیل سودے میں کرپشن سامنے آنے پر بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس نے بھی مودی سرکار پر سوال اٹھائے تھے

بھارتی فوج نےرافیل طیاروں کےقریب کبوتروں کےاڑنے پر پابندی لگا دی :کبوتروں پرآئی ایس آئی کےلیےجاسوسی کا شک

Leave a reply