رحمت ہی رحمت افطار ٹرانسمیشن میں آج ” رحم دلی اللہ کی پسندیدہ خوبی ” کے عنوان سے گفتگو جاری ہے

0
27

رحمت ہی رحمت افطار ٹرانسمیشن میں آج ” رحم دلی اللہ کی پسندیدہ خوبی ” کے عنوان سے گفتگو جاری ہے

باغی ٹی وی : رحمت ہی رحمت افطار ٹرانسمیشن کے افطار پروگرام میں آج ” رحم دلی اللہ کی پسندیدہ خوبی ” کے عنوان سے گفتگو جاری ہے ، جس کے آغاز میں سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا کہ رحم دلی ایک ایسی خوبی ہے جس کو اللہ تعالیٰ بہت پسند کرتے ہیں، رحمدلی صرف انسانوں پر ہی نہیں بلکہ جانوروں اور چرند پرند پر بھی کی جائے تو اللہ کو یہ ادا بہت پسند ہے اور رحمدل شخص اللہ کا پسندیدہ ہے . زمین پر بسنے والوں پر تم رحم کرو آسمان والا تم پر رحم کرے گا. رحم دلی کے اولین مستحق انسان ہیں . چاہے وہ مسلمان ہوں ، یا غر مسلم جو بھی تکلیف میں ہو اس پر رحم کھانا ، حسب استطاعت اس کی پریشانی اور مصیبت کو دور کرنا یہ رحم دلی ہے چاہے کوئی کافر ہو مشرک ہو دنیاوی طور پر اس پر رحم کھانا نیکی ہے .
اللہ تعالی چونکہ بہت رحم دل ہیں تو ہم اللہ سے یہی دعامانگتے ہیں‌ کہ وہ ہم پر رحم کرے نہ کہ انصاف ، کیونکہ اگر انصاف کیا تو ہم سب مارے جائیں گے ، اس لیے اللہ سے رحم کی دعا مانگتے ہیں. کہ وہ ہم پر ہر حال میں رحم کرے .
اس عنوان پر آج کے دیگر مہمان بہت ہی مفید گفتگو کریں گے ، تو جڑیں رہیں ، مبشرلقمان یو ٹیوب چینل پر جس کا لنک یہ ہے
https://www.youtube.com/watch?v=eN_BYfMylVc

Leave a reply