راحت فتح علی خان ایک مرتبہ پھر ایف بی آر کے نشانے پر

0
23

لاہور: پاکستان میوزک انڈسٹری کے عالمی شہرت یافتہ معروف گلوکار راحت فتح علی خان ایک مرتبہ پھر ایف بی آر کے نشانے پر آگئے۔

باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق فییڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے راحت فتح علی خان کی غیرملکی کنسرٹس سے حاصل ہونے والی آمدنی کا سراغ لگانے کیلئے کارروائی شروع کردی یے-

اس حوالے سے ایف بی آر نے گلوکار راحت فتح علی خان کے حوالے سے فیدرل انویسٹی گیشن ایجنسی( ایف آئی اے) کو خط لکھ دیا ہے۔

ایف بی آر نے اپنے لکھے گئے خط میں ایف آئی اے سے راحت فتح علی خان کی گذشتہ چھ سالوں کی ٹریول ہسٹری مانگی ہے-

علاوہ ازیں خط میں ایف آئی اے کو یکم جولائی 2014سے تاحال راحت فتح علی خان کے تمام غیرملکی دوروں کی تفصیل فراہم کرنے کا کہا گیا ہے۔

دوسری جانب گلو کار کی ٹیم نے دعوی کیا ہے کہ ابھی تک ایف بی آر کا کوئی پیغام راحت فتح علی تک نہیں پہنچا ہے۔ خان کے منیجر محمد عامر نے نجی ٹی وی چینل کو بتایا ،ہمیں ابھی تک ایف بی آر کی طرف سے کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ ہم فی الحال اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی گلوکار اپنے ٹیکسوں کی ادائیگی کے سلسلے میں ایف بی آر کے ریڈار کے پر رہا ہے ٹیکس چوری کے معاملے میں سن 2017 میں گلوکار کے بینک اکاؤنٹس پر قبضہ کر لیا گیا تھا۔ اس وقت ، ایف بی آر کی جانب سے سن 2015 میں 3 ملین روپے سے زائد مالیت کے انکم ٹیکس کی عدم ادائیگی کے سبب یہ کارروائی کی گئی تھی۔

اس سے قبل سن2011 میں بھی گلوکار کو غیر ملکی دورے سے واپسی کے بعد لاہور ریجنل ٹیکس آفس طلب کیا گیا اور ایف بی آر کے ممبروں نے بتایا تھا کہ بورڈ کے بار بار مطلع کر نے کے باوجود انہوں نے پچھلے 5 سالوں سے اپنا ٹیکس ادا نہیں کیا ہے۔

اس وقت راحت فتح علی خان نے پاکستانی ٹیکس قوانین اور طریقہ کار سے لاعلمی کی اپیل کی تھی اور اب سے وقت پر ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کا وعدہ کیا تھا۔

Leave a reply