کوئٹہ:پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین کے مُطابق گذشتہ روز اسلام آباد میں دونوں جماعتوں کی صوبائی قیادت میں ہونے والی ملاقات میں طے پایا ہے کہ بلوچستان صوبائی اسمبلی کے اسپیکر کا عہدہ سابق اسپیکر محترمہ راحیلہ حمید دُرّانی کو دیا جائے گا جس پر دونوں جماعتوں نے آپس میں اتفاق بھی کرلیا ہے
راحیلہ حمید دُرّانی کے پاس بلوچستان کی پہلی خاتون اسپیکر صوبائی اسمبلی ہونے کا اعزاز بھی ہے,راحیلہ حمید دُرّانی کو اسپیکر بنانے کیلئے نواب ثناء اللہ زہری,سرفراز بگٹی,جام کمال خان سمیت صوبے کی اعلی قیادت نے اعتماد کا اظہار کیا ہے,ممکنہ طور پر اگلے 72 گھنٹوں میں بلوچستان صوبائی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا جائے گا جس میں اراکین اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔ راحیلہ درانی کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved