رحیم یار خان ٹرین حادثہ 10 جاں‌ بحق،وزیراعظم کا افسوس، شیخ رشید کا انکوائری کا حکم

0
34

رحیم یار خان میں ٹرین حادثے میں 11 افراد جاں بحق، 60 سے زائد زخمی ہو گئے، وزیراعظم عمران خان نے ٹرین حادثہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے، وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے واقعہ کی انکوائری کی ہدایت کی ہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے علاقہ رحیم یار خان میں اکبر ایکسپریس مال گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 60 سے زیادہ زخمی ہو گئے، لاہور سے کوئٹہ جانے والی اکبر ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا،حادثہ اتنا شدید تھا کہ مسافر ٹرین کا انجن اور تین بوگیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ المناک حادثے کے بعد رحیم یار خان اور صادق آباد کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

حادثہ کے بعد وزیراعظم عمران خان نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا. وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جائے، وزیراعظم نے ٹرین حادثےکے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی، وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ریلوے کے دہائیوں پرانے انفرااسٹرکچرکوبہتر بنایاجائے، حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں .

حادثے کے بعد اپ اور ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہو چکی ہے، اکبرایکسپریس کا انجن اورتین بوگیاں مکمل طور پرتباہ ہو گئی ہیں.

وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے اکبرایکسپریس کے حادثے پراظہارافسوس کرتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا ہے، شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ریلوے کے نظام کوجدید بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں ،صورتحال کو ذاتی طور پر مانیٹر کر رہا ہوں، شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ حادثے میں انسانی غفلت پائی گئی توذمےداران کونہیں چھوڑوں گا

Leave a reply