رحیم یار خان ٹرین حادثہ، عدالت میں ہوئی کیس کی سماعت، کس کو کیا طلب؟

0
28

رحیم یار خان ٹرین حادثہ، عدالت میں ہوئی کیس کی سماعت، کس کو کیا طلب؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں رحیم یار خان ریلوے حادثہ کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا،درخواست میں وفاقی حکومت اور وزارت ریلوے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا.

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ٹرین حادثے میں 75 افراد جاں بحق،متعدد زخمی ہوئے ہیں،شیخ رشید حادثات کی روک تھام میں ناکام ہوچکے،حادثے کی انکوائری کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے،

ٹرین حادثہ، تین بوگیوں میں کتنے مسافر سوارتھے؟ بکنگ کس نے کروائی؟ اہم خبر

ٹرین حادثہ، شیخ رشید نے کیا امداد کا اعلان

واضح رہے کہ رحیم یار خان میں افسوسناک واقعہ گزشتہ برس پیش آیا تھا ،ٹرین کی بوگیوں میں‌ آتشزدگی سے 73 مسافر جاں بحق ہو گئے تھے ،تیزگام ایکسپریس میں آگ بہاولپوراور رحیم یا ر خان کےدرمیان چنی گوٹھ کےمقام پر لگی ،تیز گام کراچی سےبراستہ لاہور راولپنڈی جار ہی تھی ،

وزیراعظم کی ٹرین حادثہ کے زخمیوں کو بہترین طبی امداد دینے کی ہدایت

نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

ریلوے حکام کے مطابق تین بوگیوں میں 209 مسافر سوار تھے،آگ 2 اکانومی اورایک بزنس کلاس کے ڈبے میں لگی ، اکانومی بوگیوں میں مجموعی طور پر 156مسافر سوار تھے،بزنس بوگی میں 50 سے زائدافراد سوار تھے، بوگیوں کی بکنگ امیر حسین  کے نام سے ہوئی، امیرحسین نے حیدرآباد اسٹیشن سے بکنگ کرائی تھی ،

Leave a reply