رحیم یار خان :رحیم یار خان : قدیم مندر حملے کے بعد نذر آتش:شرپسندوں کے خلاف سخت ایکشن ،اطلاعات کے مطابق رحیم یار خان میں 2 گروپوں کے درمیان ہونے والے جھگڑے کے بعد علاقے میں واقع قدیم مندر حملے کے بعد نذر آتش کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد میں بدھ کی رات کو تشویش ناک واقعہ پیش آنے کا انکشاف ہوا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صادق آباد میں واقع ایک قدیم مندر پر مشتعل افراد نے حملہ اور توڑ پھوڑ کے بعد مندر کو نذر آتش کر دیا گیا۔
صادق اباد مندر پر حمله قابل مذمت اور قابل افسوس هے مجرم گرفتار هون گے اقليتون كا هر سطح پر تحفظ كرين گے pic.twitter.com/MUUGzHaOFQ
— TahirMahmoodAshrafi حافظ محمد طاهراشرفى (@TahirAshrafi) August 4, 2021
بتایا گیا ہے کہ 2 گروپوں کے درمیان ہونے والا جھگڑا مذہبی رنگ اختیار کر گیا جس کے بعد ایک گروپ کے مشتعمل افراد نے علاقے میں واقع ہندوں کے قدیم مندر پر دھاوا بول دیا۔ جبکہ علاقے میں کشیدگی کی وجہ سے ایم 5 موٹروے بھی بند کر دی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ کشیدہ صورتحال کنٹرول کرنے کیلئے علاقے میں پولیس اور رینجرز کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔
دوسری جانب اس واقعے سے متعلق سوشل میڈیا پر شور مچنے کے بعد وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل اور علامہ طاہر اشرفی کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔
It is very sad & unfortunate incident. PM office took notice of this untoward incident & directed district administration to probe the case & take strict action against the culprits.Pakistani constitution provides freedom & protection to minorities to perform their worship freely https://t.co/RuLOe69VSb
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) August 4, 2021
شہباز گل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے دفتر نے اس واقعے کا نوٹس لے کر ضلعی انتظامیہ کو معاملے کی تفتیش اور ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ رحيم يارخان انتظاميہ سے بات ہوئی ہے،فتنہ فساد پھيلانےوالوں كو کسی صورت معاف نہیں كيا جائےگا،
بھونگ شہر میں ہونے والے حملے کی تحقیقات جاری ہیں، مندرپرحملہ كرنے والے جلد قانون كے شكنجے ميں ہوں گے۔
علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ صادق آباد مندر پر حملہ قابل مذمت اور قابل افسوس ہے مجرم گرفتار ہوں گے اقليتوں كا ہر سطح پر تحفظ كريں گے۔