رحیم یارخان:رحیم یارخاں :نلکے کے لیے کھدائی کے دوران سوئی گیس نکل آئی ،اطلاعات کے مطابق رحیم یارخان میں نلکے کی کھدائی کے دوران زمین سےقدرتی گیس آئی علاقہ مکینوں میں خوشی کی لہر دوڑ اٹھی
رحیم یار خان سے ذرائع کے مطابق دیہاتی علاقے میں قدرتی گیس دیکھ کر علاقہ مکینوں کی سوچ تبدیل ہو گئی،نواحی علاقہ راجن پور کلاں میں علاقہ مکین گیس کی آگ پر ہاتھ سیکتے رہے، اس دوران ان کی خوشی کہ انتہا نہ رہی
راجن پورکلاں کے نزدیک ڈیرہ غلام مصطفیٰ خان چانڈیو بستی قطب آہیر میں نلکے کا بورنگ کرتے ہوئے قدرتی گیس نکل آئی #BaaghiTV #pakistan #punjab @UsmanAKBuzdar pic.twitter.com/BbyKDHXJPa
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) November 20, 2020
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس بہت بڑی کامیابی کے بعد علاقہ مکینوں نے حکومت سے درخواست کرتے ہوئے کہا ہےکہ گورنمنٹ ہمارے علاقے پر توجہ دے
اپنے گھر میں قدرتی طور ہر آنے والی گیس کو نکلتا دیکھ کر گھر کا مالک خوشی سے نڈھال ہوگئے ہیں ،ادھر بستی کتب ہیر کے مکین ایک گزشتہ دو گھنٹے سے گیس کی آگ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں