معروف صحافی رحیم اللہ یوسفزئی مرحوم کا نماز جنازہ ادا

0
20

معروف صحافی رحیم اللہ یوسفزئی مرحوم کا نماز جنازہ ادا کر دیا گیا

نماز جنازہ میں امیر مقام ، بشیر بلور ، راشد سومرو ، یوسف شاہ سمیت سیاسی و سماجی شخصیات اور عوام کی کثیر تعداد جنازے میں شریک ہوئی ، اللہ تعالی انکی اگلی منازل آسان فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطافرمائے، آمین

پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے خاندان سے اظہارتعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک اچھے اورنیگ انسان تھے ، ان کی وفات جہاں خاندان کے لیے بہت زیادہ غم چھوڑ کرگئی ہے وہاں‌ان کی وفات ان کے چاہنے والوں کو بھی غمگین کرگئی ہے،

جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ اب وہ اگلے سفرپرروانہ ہوچکے ہیں ، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کے لواحقین کوصبرجمیل عطافرمائے اوررحیم اللہ یوسف زئی کے صغیرہ کبیرہ گناہ معاف کرکے جنت الفردوس میں داخل فرمائین‌

ادھر دوسری طرف وزیراعظم عمران خان نے سینئر صحافی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’رحیم اللہ یوسف زئی پاکستان کے معزز ترین صحافیوں میں سے ایک تھے، وہ اچھے رائےساز تھے جو اپنی تحقیق مکمل کرنے کے بعد تجزیہ لکھتے تھے‘۔

رحیم اللہ یوسف زئی 10 ستمبر 1954 کو پیدا ہوئے تھے۔ مرحوم کا شمار ان چند صحافیوں میں ہوتا تھا جنہوں نے طالبان کے کارروائیوں کو رپورٹ کیا۔ انہوں ںے القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کا بھی انٹرویو کیا تھا۔

رحیم اللہ یوسف زئی روزنامہ جنگ کے لیے بطور کالم نگار کام کرتے رہے۔ انہو نے ٹائم میگزین کے لیے بھی کام کیا تھا۔ وہ بی بی سی اردو اور بی بی سی پشتو کے نمائندے بھی رہے تھے

Leave a reply