رحیم یارخان کشمیرکے حوالے سے حکومتی پالیسی دوٹوک اورواضح ہے

0
53

رحیم یارخان( )صوبائی پارلیمانی سیکرٹری عشروزکوۃ چوہدری محمدشفیق نے کہاہے کہ کشمیرکے حوالے سے حکومتی پالیسی دوٹوک اورواضح ہے‘ عوام کے حقوق کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں‘ ترقیاتی کاموں میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی‘ سڑکوں کی تعمیرمیں اعلی معیارکامیٹریل استعمال کیاجائے تاکہ اس کی میعادمکمل ہو۔نمائندہ ایم این اے چوہدری عثمان رشیدوڑائچ‘ ڈاکٹراعجازتنویر‘ کاشف بخاری‘ ایکسیئن ہائی وے محمدکامران ودیگرکے ہمراہ چک105پی سڑک کی تعمیرکے افتتاح کے بعد جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حلقہ میں ترقیاتی کام میرٹ کی بنیادپرکروائے جارہے ہیں اقتدار میں عوام کی خدمت کامشن لے کرآئے ہیں انشاء اللہ عوام سے کیے وعدے پورے کریں گے‘ انہوں نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب کی قیادت میں صوبہ کومثالی بنانے کے لیے شب وروزانتھک محنت کی جارہی ہے‘ قبل ازیں چوہدری محمدشفیق‘ چوہدری عثمان رشیدوڑائچ ودیگرکوایکسیئن ہائی وے محمدکامران نے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

Leave a reply