عباسیہ فلائی اوور رحیم یار خان کا افتتاح کر دیا۔

0
14

رحیم یار خان( )ایم این اے چوہدری جاوید اقبال وڑائچ نے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری عشر و زکواة چوہدری محمد شفیق، ایم پی اے چوہدری آصف مجید اور ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل کے ہمراہ عباسیہ فلائی اوور کا افتتاح کر دیا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ چوہدری طالب حسین رندھاوا، ایکسین ہائی ویز سید حسنین زیدی، پی ٹی آئی رہنما چوہدری نعیم شفیق، چوہدری عثمان وڑائچ، حاجی ظہور گجر سمیت دیگر موجود تھے۔ایم این اے چوہدری جاوید اقبال وڑائچ نے کہا کہ حکومت پاکستان وزیر اعظم عمران خان کے ویژن پر عمل پیرا ہوتے ہوئے پاکستان کی تعمیر و ترقی کے متعدد فلاحی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا نے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کا بنیادی ایجنڈا ملکی خود مختاری میں اضافہ اور عوام کی ترقی و خوشحالی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملکی وسائل لوٹ کر ملک و قوم کو غربت و افلاس کے تحفے دینے والے قصہ پارینہ بن چکے ہیں، اپوزیشن کے بعض لوگ اپنی کرپشن چھپانے کے لئے افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں مگر ناکامی ان کا مقدر بنے گی۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری محمد شفیق اور ایم پی اے چوہدری آصف مجید نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں کے ثمرات عوام کو ملنا شروع ہو گئے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تشکیل دی جانے والی کامیاب معاشی پالیسیوں کی بدولت ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو چکا ہے ، آج ملک کو جن معاشی چیلنجوں اور صورتحال کا سامنا ہے وہ سابق حکمرانوں کی لوٹ مار کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اپنی ٹیم کے ہمراہ صوبہ پنجاب کو نمائشی منصوبوں کی بجائے حقیقی عوامی فلاحی منصوبوں کو ترجیح دے رہے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ حکومتی اہداف کی تکمیل اور عوامی فلاحی منصوبوں کو مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ مسائل کے خاتمہ کےلئے عوامی نمائندگان کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں جاری منصوبوں کو تیز رفتاری سے مکمل کیا جا رہا ہے جبکہ نئے منصوبوں پر بھی کام جاری ہے۔،

Leave a reply